میں اپنے والد سے خوفزدہ ہوں، عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ نے عدالت سے رجوع کر لیا

لاس اینجلس (آئی این پی ) نامور امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز اپنے کیرئیر اور جائیداد کا کنٹرول واپس حاصل کرنے کے لیے 23 جون کو لاس اینجلس کی عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گی۔ منشیات کے استعمال، غیر مستحکم رویے، ذہنی تناو اور پبلک بریک ڈانزکی وجہ سے 2008 میں عدالت نے برٹنی اسپیئرز کے کیرئیر، کمائی، جائیداد، نفسیاتی علاج اور ذاتی زندگی کے بعض شعبوں کے متعلق فیصلوں کا اختیار ان کے والد کو دے دیا تھا۔ برٹنی اسپیئرز نے 2020 میں پٹیشن دائر کی تھی کہ وہ اپنے معاملات میں اب اپنے والد کا مزید عمل دخل نہیں چاہتیں، وہ اپنے والد سے خوفزدہ ہیں اور جب تک معاملات ان کے والد کے کنٹرول میں رہیں گے وہ اپنا کیرئیر بحال نہیں کریں گی۔ برٹنی اسپیئرز کی زندگی اور والد کے کنٹرول سے آزاد ہونے کی کوششوں پر اس سال فروری میں ریلیز ہونے والی ٹیلی ویژن ڈاکیومنٹری کے بعد سے ان کے فینز نے ہیش ٹیگ فری برٹنی تحریک شروع کر رکھی ہے۔ ۔۔۔

امریکی گلوکارہ برٹنی سپیئرز والد کی سرپرستی ختم کرانے کی خواہشمند

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close