فرانس کے خلاف ٹوئٹ کرنے پر رابی پیرزادہ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند‎

فرانس کے خلاف ٹوئٹ کرنے پر رابی پیرزادہ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند‎ اسلام آباد (پی این آئی )اسلام کی خاطر شوبزچھوڑنے والی رابی پیرزادہ کا ٹویٹر اکائونٹ بند کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق رابی پیرزادہ نے فرانس کیخلاف ٹوئٹس کیں جس کی وجہ سے ان کا اکاوئنٹ بند کر دیا گیا ہے ۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پررابی پیرزادہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میرا کائونٹ فرانس کیخلاف ٹویٹ پر سسپنڈ (Suspend)ہو چکا ہے ،میں اللہ پاک کے سوا کسی نے نہیں ڈرتی ،میری جان نبی کریم ﷺ پر قربان ہو جائے ، ہم امت ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ملک اسلام کےنام پر بنا تھا ، یہ بات حکمرانوں کو یاد رکھنی چاہیے ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ املاک کواور جانی یا مالی نقصان صحیح راستہ نہیں ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close