استنبول(آئی این پی)پاکستان کے معروف اداکار عمران عباس کو ترک حکومت کی جانب سے سفیر برائے خیرسگالی مقرر کیا گیا ہے۔گزشتہ روز انسٹاگرام پر عمران عباس کی جانب سے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ترکی کا خیر سگالی سفیر مقرر ہونے پر خوشی کا اظہار کیا گیا۔اداکار نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ انھیں ترکی کی حکومت اور اس کی وزارت مذہبی امور دیانت نے خیر سگالی کے سفیر کے اعزاز سے نوازا ہے۔عمران عباس کے مطابق انھوں نے اس ہفتے ترکی کے نامور اداکاروں کے ساتھ تنزانیہ سمیت کئی افریقی ممالک کا دورہ کیا جہاں لوگوں میں پانی، خوراک، تعلیم اور زندگی کی دیگر بنیادی ضروریات کی اشیا کے علاوہ مسلمانوں میں ہزاروں قرآن پاک کا تحفہ بھی تقسیم کیا۔اداکار کی پوسٹ پر مداح بڑی تعداد میں پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ عمران عباس ان دنوں ترکی کے دورے پر ہیں اور اداکار کی جانب سے ترکی کے دورے کی مختلف تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں