سارہ خان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا

کراچی (پی این آئی) پاکستان میں کمرشل ڈرامے کی بڑی اداکارہ سارہ خان کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ان کے شوہر گلوکار فلک شبیر نے ان کے مداحوں کو یہ تشویشناک خبر دیتے ہوئے سارہ خان کی ہسپتال کے بیڈ کی پکچر جاری کی ہے لیکن کوئی تفصیل فراہم نہیں کی کہ سارہ خان کو کیا ہوا ہے ؟۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز اداکارہ کے شوہر اور گلوکار فلک شبیر کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری پر سارہ خان کی

تصویر شیئر کی گئی جس میں انہیں اسپتال کے بیڈ پر لیٹے دیکھا جاسکتا ہے۔اس کے علاوہ گلوکار فلک شبیر نے اسٹوری کا کیپشن درج کرتے ہوئے مداحوں کو اطلاع دی کہ سارہ کی طبیعت ناساز ہے۔سارہ خان کے مداحوں کو اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ اداکارہ کو کیا ہوا ہے اور انہیں کس وجہ سے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔۔۔۔

اداکارہ میراکو امریکی پاگل خانے سے چھڑانے میں شیخ رشید نے کیا کردار ادا کیا؟ اداکارہ نےوزیرداخلہ کی پھرتیوں سے متعلق خود ہی بتا دیا

اسلام آباد(پی این آئی )اداکارہ میرا نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی رہائی میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے اہم کردار اداکیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں کیوں پاگل ہوں ،پاگل ہوں میرے دشمن۔ میری مخالف لابی میری کردار کشی کرتی رہتی ہے۔امریکہ میں مجھے کورونا ویکسین لگائی گئی اورمیرے معمول کے ٹیسٹ کیے گئے۔میں ڈپریشن کا شکار تھی، اس لیے مجھے ہسپتال جانا پڑا لیکن وہاں مجھے پاگل سمجھ لیا گیا اور میرا ٹیلی فون بھی مجھ سے چھین لیا گیا۔ پاگل پن اور ڈپریشن میں فرق ہوتا ہے، جسے سمجھنے کی ضرورت ہوتی ہے لیکن امریکہ میں میرے ساتھ یہ امتیاز نہ کیا گیا اور مجھے بند کردیا گیا۔ اگلے روز میری والدہ نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر داخلہ شیخ رشید سے میری رہائی کی اپیل کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close