پاکستان فلم اندسٹری کے بڑے ہدایتکار کی دنیا سے رخصتی

لاہور (پی این آئی) پاکستان کے فلمی شائقین کو اناڑی، زینت، باجی، اف یہ بیویاں، محبت، آگ، جیسے جانتے نہیں، لوری، تیری صورت، میری آنکھیں اور انسانیت سمیت کئی فلمیں دینے والےپاکستان فلم انڈسٹری کےسینئر ہدایت کاراور پروڈیوسر ایس سلیمان 80 برس کی عمر میں راہی ملک عدم ہوئے۔ایس سلیمان طویل عرصے سےگردوں کے مرض کے ساتھ فالج کا شکار تھے اور انہیں ذیابیطس کا بھی مرض تھا۔ ایس سلیمان کا تعلق بڑے فلمی گھرانے

سے تھا وہ ماضی کے اداکارسنتوش کمار اور درپن کے چھوٹے بھائی تھے۔ان کی پہلی فلم گلفام 1961 میں ریلیز ہوئی،اور انہوں نے 60 سے زیادہ فلموں کے لیے ہدایت کاری کی ۔۔۔۔۔

اداکارہ میراکو امریکی پاگل خانے سے چھڑانے میں شیخ رشید نے کیا کردار ادا کیا؟ اداکارہ نےوزیرداخلہ کی پھرتیوں سے متعلق خود ہی بتا دیا

اسلام آباد(پی این آئی )اداکارہ میرا نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی رہائی میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے اہم کردار اداکیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں کیوں پاگل ہوں ،پاگل ہوں میرے دشمن۔ میری مخالف لابی میری کردار کشی کرتی رہتی ہے۔امریکہ میں مجھے کورونا ویکسین لگائی گئی اورمیرے معمول کے ٹیسٹ کیے گئے۔میں ڈپریشن کا شکار تھی، اس لیے مجھے ہسپتال جانا پڑا لیکن وہاں مجھے پاگل سمجھ لیا گیا اور میرا ٹیلی فون بھی مجھ سے چھین لیا گیا۔ پاگل پن اور ڈپریشن میں فرق ہوتا ہے، جسے سمجھنے کی ضرورت ہوتی ہے لیکن امریکہ میں میرے ساتھ یہ امتیاز نہ کیا گیا اور مجھے بند کردیا گیا۔ اگلے روز میری والدہ نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر داخلہ شیخ رشید سے میری رہائی کی اپیل کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close