معروف بھارتی اداکار کا اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے کا اعلان‎

اسلام آباد (پی این آئی )بالی ووڈ کے اداکار و ماڈل ثاقب خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ شوبز کو چھوڑ کر دین کا راستہ اختیار کرنے جا رہے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اس حوالے سے ایک تحریر لکھی ہے اور کچھ تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کی ہیں۔انہوں نے لکھا کہ آج کی میری پوسٹ میرے شوبز چھوڑنے سے متعلق اعلان پر مبنی ہے۔ اب میں آئندہ ماڈلنگ اور اداکاری نہیں کروں گا۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس اس وقت بھی شوبز کا بہت کام ہے اور بہت سی آفرز بھی موجود ہیں لیکن اس میں اللہ کی مرضی نہیں ہے یقیناً اس نے میرے لیے بہت بہتر سوچا ہو گا۔یاد رہے کہ گزشتہ سال بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ثناء خان نے اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔اس موقع پر ثناء خان کا کہنا تھا کہ اب وہ اپنی زندگی انسانیت کی خدمت میں اور اللّہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق گُزاریں گی۔شوبز کی دنیا کو خیر آباد کہنے کے ایک ماہ بعد ثنا خان نے ایک عالم دین سے شادی کر لی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close