بالی ووڈ اداکار نے اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے کا اعلان کر دیا

ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ کے اداکار و ماڈل ثاقب خان نے اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکار و ماڈل ثاقب خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ شوبز کو چھوڑ کر دین کا راستہ اختیار کرنے جا رہے ہیں۔بھارتی اداکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اس حوالے سے ایک تحریر لکھی ہے اور کچھ تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کی ہیں۔تحریر میں انہوں نے لکھا کہ آج کی میری پوسٹ

میرے شوبز چھوڑنے سے متعلق اعلان پر مبنی ہے، اب میں آئندہ ماڈلنگ اور اداکاری نہیں کروں گا، میرے پاس اس وقت بھی شوبز کا بہت کام ہے اور بہت سی آفرز بھی موجود ہیں لیکن اس میں اللہ کی مرضی نہیں ہے یقینا اس نے میرے لیے بہت بہتر سوچا ہو گا۔یاد رہے کہ گزشتہ سال بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ثنا خان نے اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ثنا خان نے شوبز چھوڑنے کے ایک ماہ بعد ہی ایک عالم دین سے شادی کر لی تھی۔۔۔۔۔

ویکسین تنازعہ ، اداکارہ عفت عمر 10لوگوں کو ویکسین لگوا کر غلطی کا ازالہ کریں گی

کراچی(آئی این پی) اداکارہ و میزبان عفت عمر نے کہا ہے کہ ویکسین تنازع کے بعداپنی غلطی کے ازالے کے طور پر 10لوگوں کو کورونا ویکسین لگوائوں گی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اداکارہ و میزبان عفت عمر نے سیاسی اثرو رسوخ استعمال کرکے وقت سے پہلے ہی کورونا ویکسین لگوالی تھی جس کی وجہ سے انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور اس کے بعد ازالے کے طور پر انہوں نے 10لوگوں کو کورونا ویکسین لگوانےکا بھی کہا ہے۔ڈاکٹر فیصل بخاری نامی شخص نے عفت عمر کے ٹوئٹ پر انہیں مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ آپ کو معاف کردیا جائے گا اگر آپ ویکسین کا دوسرا ڈوز نہ لیں اور اپنی باری کا انتظار کریں جس پر اداکارہ عفت عمر نے اس شخص کو جواب دیتے ہوئے کہا میں ایسا ہی کروں گی اور 10 لوگوں کو کورونا ویکسین بھی لگوائوں گی۔عفت عمر کے معافی والے ٹویٹ پر بہت سارے کمنٹس آئے تھے جن میں سے کچھ لوگوں نے انہیں یہ شرمناک کام کرنے پر دوبارہ کھری کھری سنائیں جب کہ کچھ لوگوں نے ان کے معافی والے عمل کو سراہا۔ صارف نے عفت عمر سے کہا میں آپ کی اس حرکت پر اس لیے غصہ تھا کیونکہ میری والدہ کی عمر 76 برس ہے اور وہ کینسر کی مریضہ ہیں انہیں ابھی تک کورونا ویکسین نہیں لگی ہے۔ خیر آپ نے اپنی غلطی مان کر صحیح کیا۔عفت عمر نے صارف کی بات پر جواب دیاکہ میں حرکت پر پچھتارہی ہوں اور واقعی شرمندہ ہوں لیکن میں اپنی غلطی سدھاروں گی براہ مہربانی میری معذرت قبول کریں۔میں آپ کو یقین دلاتی ہوں کہ میں 10ضرورت مندوں کو ویکسین لگوائوںگی اور اپنی غلطی کا ازالہ کروں گی۔واضح رہے کہ عفت عمر نے وفاقی وزیر ہائوسنگ اینڈ ورکس طارق بشیر چیمہ کی رہائشگاہ پر ویکسین لگوائی تھی اور صرف عفت عمر نے نہیں بلکہ وفاقی وزیر کے اہلخانہ نے بھی گھر پر کورونا ویکسین لگوائی تھی۔یاد رہے کہ تنازع ویکسین لگوانے پر نہیں تھا بلکہ تنازع کی اصل وجہ عمر تھی کیونکہ اس وقت صرف 60سال سے زائد عمر کے لوگوں اور صحت کے کارکنوں کو ہی ویکسین لگوانے کی اجازت تھی جبکہ عفت عمر سمیت طارق بشیر چیمہ کے گھر کے ان لوگوں نے بھی ویکسین لگوائی تھی جن کی عمر 60سال سے کم تھی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close