مہدی حسن کے صاحبزادے عارف مہدی انتقال کر گئے

کراچی ٗلاہور(این این آئی)شہنشاہِ غزل مہدی حسن خان کے بڑے صاحبزادے عارف مہدی حسن ہفتے کو کراچی میں انتقال کر گئے۔مرحوم عارف مہدی، مہدی حسن فائونڈیشن کے بانی صدر تھے، خود بھی ماہر طبلہ نواز تھے اور مختلف ورائٹی شوز آرگنائز کرتے تھے۔ مرحوم عارف مہدی حسن نے سوگواروں میں 2 بیگمات کو چھوڑا ہے۔عارف مہدی آخری ایام میں مہدی حسن کے لیے بڑے ٹریبیوٹ کی تیاریوں میں مصروف تھے، مرحوم اپنے والد مہدی حسن کے منیجر کے طور پر بھی خدمات انجام دیتے تھے۔ان کی نمازِ جنازہ بعد نمازِ عصر ادا کی گئی جس کے بعدان کی تدفین محمد شاہ قبرستان نارتھ کراچی میں والد مہدی حسن کے برابر میں کی گئی۔ دوسری جانب نامور گلوکار شوکت علی مرحوم کی رسم قل کل بارہ بجے دن ان کی رہائشگاہ 557جوہر ٹائون پرادا کی جائے گی ۔رسم قل میں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور بعد ازاں اجتماعی دعا کرائی جائے گی ۔ گزشتہ روز ان کے عزیز و اقارب ،دوست احباب اور سیاسی شخصیات سمیت دیگر کی جانب سے ان کی رہائشگاہ پر جا کر ان کے صاحبزادو ں سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کا سلسلہ جاری رہا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close