دو کروڑ ساٹھ لاکھ فالوورز رکھنے والے بڑے اداکار نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ بند کرنے کا اعلان کر دیا، کیوں؟

ممبئی(پی این آئی) ممبئی فلم انڈسٹری کے بڑےاداکار عامر خان نے اپنی 56ویںسالگرہ کے دن پر اپنے چاہنے والوںکی جانب سے مبارک باد کے پیغامات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس پیغام کے آخر میںعامر خان کا کہنا تھا کہ ایک اور خبر ہے ۔انہوں نے سوشل میڈیا کو دکھاوا قرار دیتے ہوئے لکھا کہ یہ سوشل میڈیا پر میری

آخری پوسٹ ہے۔ انہوں نے مداحوں سے رابطہ رکھنے کا وعدہ بھی کیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ عامر خان پروڈکشن نے آفیشل اکاؤنٹ بنالیا ہے جہاں پر ان سے متعلق اور ان کی فلموں کے حوالے سے اطلاعات ملتی رہیں گی۔ممبئی فلم سندسٹری کے مقبول اداکار عامر خان کے ٹوئٹر پر دو کروڑ ساٹھ لاکھ سے زائد فالوورز ہیں جب کہ انسٹاگرام پر بھی ان کے 36 لاکھ فالوورز ہیں۔۔۔۔۔۔ٹک ٹاک بند ہونے پر کوئی دکھ نہیں ہوا پاکستان کی سب سے بڑی ٹک ٹاکر نے دل کی بات بتا دیلاہور (آئی این پی) پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے کہا ہے کہ انہیں مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک بند ہونے پر کسی قسم کا کوئی دکھ اور افسوس نہیں ہے۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر جنت مرزا نے گزشتہ روز سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں ٹک ٹاک اسٹار کے مداحوں نے ان سےمختلف سوالات کیے۔ایک صارف نے جنت مرزا سے پوچھا کہ آپ کو ٹک ٹاک بند ہونے پر دکھ ہورہا ہے؟ جس پلیٹ فارم سے آپ کو شہرت ملی تھی اسی پر پابندی لگ گئی ہے۔صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے جنت مرزا نے کہا کہ مجھے دکھ کس بات کا ہوگا؟ جتنی عزت، شہرت اور کام نصیب میں لکھا ہے، وہ مجھے لازمی ملے گا اور شاید ابھی تک مل بھی چکا ہے۔جنت مرزا نے کہا کہ مایوسی حرام ہے لہذا ہمیں کسی بھی فیصلے پر افسردگی کا اظہار نہیں کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ

جتنی شہرت ملنی ہے وہ ٹک ٹاک کے بجائے کسی دوسرے ذرائع سے بھی مل جائے گی۔جنت مرزا نے مزید کہا کہ بہت جلد ٹک ٹاک پر لگی پابندی ختم ہوجائے گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close