لڑکی کو سرعام ڈانٹنے، مارنے پر کوئی متوجہ نہیں ہوتا لیکن پیار سے گلے لگانا بہت بڑا جرم ہے، شہزاد رائے سرعام پرپوز کرنے والے طلباء کی حمایت میں بول پڑے

اسلام آباد(پی این آئی)چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک لڑکا لڑکی کو یونیورسٹی میں ایک دوسرے کو پرپوز کرتے دیکھا جا سکتا ہے،دونوں ایک دوسرے کو پھول پیش کرتے ہیں اور گلے ملتے ہیں۔اس حوالے سے پاکستانی معروف گلوکار دونوں کی حمایت میں میدان میں آگئے ،

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انکا کہنا تھاکہ ’’ لڑکی کو سرعام ڈانٹنے اور مارنے پر کوئی متوجہ نہیں ہوتا ، پر پیار سے گلے لگانا بہت بڑا جرم ہے ۔ واضح رہے کہ نجی یونیورسٹی کے طلباء کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آنے کی دیر تھی کہلوگوں کی جانب سے سخت تنقید دیکھنے میں آئی۔یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے ایکشن لیا گیا۔یونیورسٹی انتظامیہ نے سرعام ایک دوسرے سے محبت کا اظہار کرنے پر دونوں کو یونیورسٹی سے نکال دیا اور یونیورسٹی کی حدود میں دوبارہ داخل ہونے پر پابندی لگا دی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں