اداکارہ زیبا بیگم کی حالت تشویشناک، دعاؤں کی اپیل کردی گئی

لاہور (پی این آئی) ماضی کی معروف اداکارہ زیبا بیگم کو طبیعت خراب ہونے پرہسپتال منتقل کردیا گیا۔زیبا بیگم کے داماد نے اداکارہ زیبا بیگم کیلئے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انہیں علاج کیلئے لاہور سے اسلام آباد کیلئے منتقل کیا جا رہا ہے۔خاندانی ذرائع کے مطابق زیبا بیگم لاہور میں اسپتال کے

انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) میں زیرعلاج تھیں۔ اداکار محمد علی کی اہلیہ زیبا بیگم دل کے عارضےمیں مبتلا ہیں۔خیال رہے کہ 76 سالہ زیبا کی پہلی شادی اداکار سدھیر سے 1964 میں ہوئی تھی جو جلد ہی نامعلوم وجوہات کی بنا پر ختم ہوگئی۔ انہوں نے دوسری شادی نامور اداکار محمد علی سے کی۔ اداکار محمد علی کے ہمراہ انہوں نے 50 سے زائد فلموں میں کام کیا اور ایک منفرد ریکارڈ قائم کیا۔ زیبا کو 4 نگار ایوارڈ اور الیاس رشیدی گولڈ میڈل کے علاوہ دیگر اعزازات سے بھی نوازا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close