خوبرو اداکارہ کی سرخ لباس میں تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

کراچی (آئی این پی) پاکستانی فلم و ڈراموں کی نامور اداکارہ نیلم منیر نے اپنے لوو پر سے پردہ اٹھادیا۔نیلم پاکستان کی ان اداکاراں میں سے ایک ہیں جو سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی رہیں۔ وہ اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی زندگی کے دلچسپ لمحات بھی سوشل میڈیا کے ذریعے شیئر کرتی ہیں۔ فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ

انسٹاگرام پر انھوں نے اپنی حالیہ تصویر کے ذریعے انھوں نے اپنے لوو کے بارے میں بتایا۔ نیلم نے سوشل ایپ پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں اداکارہ سرخ رنگ کا لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں جس میں وہ انتہائی دلفریب دکھائی دے رہی ہیں۔ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے نیلم نے لکھا کہ ان کا لوو سرخ رنگ ہے۔ اداکارہ کی تصویر کو ان کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے اور ان کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔۔۔۔۔ اسد عمر کو نکالنے میں فوج کا ہاتھ ۔۔؟؟ شیخ رشید نے حیران کن انکشافات کر دیئے لاہور(پی این آئی) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ فوج اور ایجنسیوں کا سینیٹ الیکشن میں کوئی کردار ادا نہیں تھا،اگر کردار ادا کرتے تو حفیظ شیخ جیت جاتا،فوج 110فیصد منتخب حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حفیظ شیخ سندھ سے الیکشن لڑنا چاہتا تھا، وہ سمجھتا تھا کہ میں سندھ سے ہوں، لیکن عمرا ن خان نے کہا کہ آپ اسلام آباد سے الیکشن لڑیں۔اسد عمر کو نکالنے میں فوج کا کوئی ہاتھ نہیں تھا، اگر ایسا ہوتا تو میں اسد عمر کا کیس نہ لڑتا، عمران خان نے اسد عمر کو نکالنے میں جلد بازی کی، پاکستان کو چلانے کیلئے آئی ایم ایف کے پاس جانا ضروری تھا، بلکہ پہلے چلے جانا چاہیے تھا۔باجوہ صاحب نے مجھے کہا کہ ہم منتخب حکومت کے ساتھ کھڑی ہے، اپوزیشن کے رہنماؤں

کے سامنے باجوہ صاحب نے کہا کہ کل کو آپ میں سے کوئی منتخب ہوکر آئے گا تو فوج آپ کے ساتھ کھڑی ہوگی۔لیکن سینیٹ کے ووٹوں میں کوئی کام نہیں کیا، اگر کرتے تو حفیظ شیخ جیت جاتا، فوج اور ایجنسیوں نے سینیٹ الیکشن میں کوئی کردار ادا نہیں کیا، جو ووٹ ہمارے آج 180ہوگئے پہلے بھی کھیل سکتے تھے، لیکن ہم بہت زیادہ پراعتماد ہوگئے تھے۔فوج 110فیصد منتخب عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، اس خطے میں اگر یہ فوج نہ ہو تو یہاں بھی حالات عراق ، لیبیا، مصر جیسے حالات ہوں،اپوزیشن روزان کا نام لے کر باتیں کررہی ہے لیکن ان کا صبر دیکھیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں الیکشن کمیشن پر زیادہ نزلہ نہیں گرانا چاہیے، راجا سلطان نے بھی سخت بیان دیا، ہمارا بھی لہجہ سخت تھا، دونوں کو ٹھنڈا ہوناچاہیے۔انہوں نے کہا کہ مریم اورنگزیب کے ساتھ جو واقعہ پیش آیا نہیں ہونا چاہیے تھا ، میں اس کی مذمت کرتا ہوں اگر کوئی درخواست دے گا تو میں ایکشن لوں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close