بڑی سعادت، رابی پیرزادہ ہاتھ سے قرآن پاک لکھنے میں مصروف

لاہور( این این آئی)شوبز کو خیر باد کہنے والی رابی پیرزادہ ہاتھ سے قرآن پاک لکھنے میں مصروف ہیں ۔بتایا گیا ہے کہ رابی پیرزادہ اپنے ہاتھ سے قرآن پاک کے پانچ پارے لکھنے کا کام مکمل کرچکی ہیں اوراب چھٹا پارہ لکھ رہی ہیں جس کا نصف مکمل ہو چکا ہے ۔رابی پیرزادہ نے پورا قرآن مجید لکھنے

کا عزم کر رکھاہے ۔ ۔۔۔۔بالی ووڈ کی نئی ہیروئن سارہ کی والدہ امریتا سنگھ کے ہمراہ درگاہ اجمیر شریف پر حاضریممبئی (این این آئی)بالی وڈ اداکارہ سارہ علی خان اور ان کی والدہ امریتا سنگھ نے صوفی بزرگ خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ اجمیر شریف پر حاضری دی۔ماضی کی خوبرواداکارہ امریتا سنگھ اپنی بیٹی و موجودہ اداکارہ سارہ علی خان کے ہمراہ درگاہ اجمیر شریف پہنچی ہیں۔اداکارہ سارہ علی خان نے اپنے انسٹاگراماکاؤنٹ پر والدہ کے ساتھ اجمیر شریف کی درگاہ پر حاضری کی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔ اداکارہ نے تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ جمعے کی مبارکباد بھی دی جبکہ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سارہ اور امریتا نے ماسک پہن رکھے ہیں۔خیال رہے کہ صوفی بزرگ خواجہ معین الدین چشتی کا 809 واں عرس بھارتی ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں ہوا جس میں نامور شخصیات نے شرکت کی تھی۔۔۔۔ نواز شریف نے 40 سال اسٹیبلشمنٹ کے زیر سایہ سیاسی کھیل کھیلے اور کرپشن میں پکڑے جانے پر وہ نظریاتی بن بیٹھے، حیران کن انکشاف اسلام آباد(پی این آئی )جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور ممتاز پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن سے اختلاف کے باوجود بلاول زرداری اور مریم نواز کی جانب سے پی ڈی ایم کے طے شدہ متفقہ فیصلوں کو یکطرفہ طور پر بار، بار ویٹوکر کے

پی ڈی ایم کے سربراہ کی بے عزتی اور بے توقیری اب نا قابل برداشت ہورہی ہے، ماضی میں شیخ رشید نے بھی مولانا فضل الرحمن کے خلاف باتیں کی تھی تو میدان ہم نے ہی سنبھالا تھا اور شیخ رشید کو لال حویلی تک پہنچادیاتھا۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینٹ کے لیے پیپلزپارٹی نے یوسف رضا گیلانی کا نام بھی یکطرفہ طور پر پیش کیا اور پھرپی ڈی ایم کے دیگر قائدین کو ماضی کی طرح اب بھی نہ چاہتے ہوئے بادل ناخواستہ یوسف رضا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close