دپیکا پڈوکون سے بیگ چھیننے کی کوشش کیسے ناکام بنائی گئی؟

ممبئی (این این آئی) بھارت میں بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون سے ریسٹورنٹ کے باہر گاڑی میں بیٹھتے وقت خاتون نے بیگ چھیننے کی کوشش کی۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گزشتہ روز دپیکا پڈوکون ممبئی کے ایک ریسٹورنٹ سے باہر نکل رہی ہیں۔ اس دوران اداکارہ کے مداح

انہیں دیکھ کر ان کی طرف بڑھتے ہیں۔ویڈیو کے مطابق دپیکا کے گارڈ انہیں مجمعے سے باہر نکالنے میں مصروف ہیں تاہم اسی دوران ایک خاتون دپیکا کو ٹشو لینے کی آفر کرتے ہوئے آگے بڑھی اور پھر انہوں نے دپیکا کا بیگ چھیننے کی کوشش کی۔اس واقعے پر اداکارہ گھبرا گئیں اور ان کے گارڈز نے فوری طور پر بیگ واپس لے لیا۔۔۔۔بالی ووڈ کی نئی ہیروئن سارہ کی والدہ امریتا سنگھ کے ہمراہ درگاہ اجمیر شریف پر حاضریممبئی (این این آئی)بالی وڈ اداکارہ سارہ علی خان اور ان کی والدہ امریتا سنگھ نے صوفی بزرگ خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ اجمیر شریف پر حاضری دی۔ماضی کی خوبرواداکارہ امریتا سنگھ اپنی بیٹی و موجودہ اداکارہ سارہ علی خان کے ہمراہ درگاہ اجمیر شریف پہنچی ہیں۔اداکارہ سارہ علی خان نے اپنے انسٹاگراماکاؤنٹ پر والدہ کے ساتھ اجمیر شریف کی درگاہ پر حاضری کی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔ اداکارہ نے تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ جمعے کی مبارکباد بھی دی جبکہ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سارہ اور امریتا نے ماسک پہن رکھے ہیں۔خیال رہے کہ صوفی بزرگ خواجہ معین الدین چشتی کا 809 واں عرس بھارتی ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں ہوا جس میں نامور شخصیات نے شرکت کی تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close