اسلام آباد (پی این آئی) ٹک ٹاک اسٹار گرل حریم شاہ کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیوشیئرنگ کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر حریم شاہ نے ایک نئی ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ گانا گاکر بلاول بھٹو سے محبت کا اظہار کررہی ہیں۔وائرل ویڈیو میں حریم شاہ
رقص کرتی بھی نظر آرہی ہیں۔ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کافی پسند کیا جارہا ہے جبکہ کچھ صارفین کی جانب سے حریم شاہ کو تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔واضح رہے کہ حریم شاہ نے ایک نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری میری پسندیدہ سیاسی شخصیت ہیں۔واضح رہے کہ ٹک سٹار کی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس کے بعد عبدالقوی سے ’’مفتی ‘‘ کا خطاب خاندان والوں نے واپس لے لیا تھا اور انہیں مفتی کے لقب سے پکارنے سے منع کیا تھا ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں