پاوری گرل کی رمضان ٹرانسمیشن میں بھی نظر آنے کا امکان کون سا چینل کنٹریکٹ کرے گا؟

اسلام آباد (این این آئی)رات و رات انٹرنیٹ پر اپنے دلچسپ جملے ’یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پاوری ہو رہی ہے‘ سے مشہور ہونے والی دنا نیر سے متعلق سوشل میڈیا پر مختلف افواہیں زیر گردش ہیں کہ وہ اب رمضان ٹرانسمیشن میں بھی نظر آئیں گی۔تفصیلات کے مطابق پوری دنیا کو پاوری کے نشے پر

لگانے والی بلاگر دنا نیر مبین دن دگنی رات چگنی ترقی کر کے سوشل میڈیا پلیٹ فامز سمیت حقیقی زندگی میں بھی شوبز انڈسٹری کا حصہ بن چکی ہے۔دنا نیر مبین کو شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات سمیت پاکستان سپر لیگ 6 کی ٹیم پشاور زلمی کی نمائندگی کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا،جہاں دنا نیر مبین کے شوبز میں انٹری دینے کی افواہیں سچ ثابت ہوتی دکھائی دے رہی ہیں وہیں دنا نیر کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی مختلف پوسٹس پر یہ بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اب وہ رمضان ٹرانسمیشن میں بھی نظر آئیں گی۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک مختصر سی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دنانیر مبین پاکستان کے شمالی علاقے نتھیا گلی میں اپنے دوستوں کے ساتھ موجود پارٹی کر رہی تھیں۔دنانیر کا انگریزی بولنے کا انوکھا انداز سوشل میڈیا صارفین کو اس قدر بھایا کہ رات و رات اس پر سیکڑوں میمز ویڈیوز بنا ڈالیں اور صرف پاکستان ہی نہیں سرحد کے اْس پار بھارت میں بھی بالی ووڈ اسٹارز بھی پاوری کر تے نظر آئے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close