سلمان خان نے شادی سے متعلق بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی )بالی وڈ کے مقبول ترین اداکاروں میں شمار کیے جانے والے سلمان خان نے ایک بار پھر شادی نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارت کے مقبول ترین رئیلیٹی شو بگ باس کے 14ویں سیزن کی آخری قسط میں 6 سالہ بچے نے سلمان خان کے شادی شدہ ہونے کا دعویٰ کر دیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق سلمان خان جو کہ بگ باس کی میزبانی کے فرائض سرانجام دیتے ہیں نے بچے کو جواب دیا کہ اگر میں مناسب وقت پر شادی کرلیتا تو آج تمہاری عمر کے پوتے پوتیوں والا ہوتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close