مجھے اپنی قبر میں حساب دینا ہے ،جسے میرے حجاب سے مسئلہ ہے وہ مجھے نہ دیکھے، نوربخاری نے اعتراض کرنے والوں کو جواب دے دیا

کراچی(این این آئی) سابق اداکارہ نوربخاری نے ان کے حجاب کے انداز پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیا ہے کہ مجھے اپنی قبر میں حساب دینا ہے جسے میرے حجاب سے مسئلہ ہے وہ مجھے نہ دیکھے۔دین کیلئے شوبز کو خیرباد کہنے والی سابق اداکارہ نوربخاری سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بن گئیں۔ گزشتہ روز نوربخاری نے

اپنی تصویر شیئر کی۔ تصویر میں وہ کسی دلہن کی طرح سجی ہوئی ہیں اور اس کے ساتھ انہوں نے اپنے لباس سے میچ کرتا ہوا حجاب بھی پہنا ہے۔ یہ تصویر کسی برائیڈل شوٹ کی نہیں بلکہ نور بخاری نے اپنی دوست کی شادی میں شرکت کی تھی اور یہ ساری تیاریاں انہوں نے دوست کی شادی کیلئے ہی کی تھیں۔ تصاویر کے علاوہ نور بخاری نے شادی میں شرکت کی مختصر ویڈیوز بھی اپنی انسٹااسٹوریز پر شیئر کیں۔ تاہم لوگوں کو ان کا حجاب باندھنے کا انداز بالکل پسند نہیں آیا اور ان پر تنقید شروع کردی۔لوگوں کی تنقید کے بعد نور بخاری نے کمنٹس کا سلسلہ ہی بندکردیا اور انسٹاگرام سٹوری پر خود پر تنقید کرنیوالوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ’’میں نے اپنی قبر میں اپنا حساب دینا ہے لہٰذا براہ مہربانی آپ کو میرا حجاب، حجاب نہیں لگتا تو آپ مجھے نہ دیکھیں جس کیلئے میں کرتی ہوں وہ میری نیت جانتا ہے اور صرف اس کو ہی جج کرنے کا حق ہے، اللہ اللہ اللہ‘‘۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close