سوشل میڈیا پر محبت بھرے پیغام، خوبرو اداکارہ زویا ناصر نے نومسلم جرمن یوٹیوبر کرسٹن بیٹزمین سے منگنی کرلی

کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی اْبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ زویا ناصر نے اپنے قریبی دوست اور نومسلم جرمن یوٹیوبر کرسٹن بیٹزمین سے منگنی کرلی ہے جس کی اطلاع اْنہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے دی۔زویا ناصر نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے منگیتر کرسٹین کے ہمراہ اپنی کچھ دلکش

تصویریں شیئر کیں۔مذکورہ تصویروں میں زویا ناصر اور نومسلم یوٹیوبر کسی ساحلِ سمندر پر موجود ہیں جہاں کرسٹن انگوٹھی دے کر اداکارہ سے اپنی محبت کا اظہار کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔زویا ناصر نے ان خوبصورت تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’اس نے پوچھا اور میں نے ہاں کردی۔‘اداکارہ نے اپنے منگیتر سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’میرے تاریک وقت کو روشن بنانے اور مجھے خوشی کا اصل مطلب بتانے کیلئے آپ کا شکریہ۔‘زویا ناصر نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ہیش ٹیگ ’WeAreEngaged‘ کا بھی استعمال کیا جس کا مطلب ہے کہ ہم نے منگنی کرلی۔نومسلم جرمن یوٹیوبر اور اداکارہ زویا ناصر کی منگنی پر شوبز ستاروں کی بڑی تعداد اْنہیں مبارکباد دے رہی ہے۔دوسری جانب جرمن یوٹیوبر نے اپنے اپنے انسٹاگرام پیغام میں کہا کہ ’زویا نے ہاں کردی۔‘جرمن یوٹیوبر نے کہا کہ ’یہ میری زندگی کا سب سے بہترین اور خوبصورت دن ہے۔‘اْنہوں نے اپنی منگیتر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’زویا، میں تْم سے بہت محبت کرتا ہوں۔‘۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close