نصیبو لعل کا گانا جن کو نہیں پسند، کس کرکٹر نے پی ایس ایل کا نیا گانا بنا دیا؟ جانیئے

کراچی(پی این آئی)نصیبو لعل کا گانا جن کو نہیں پسند، کس کرکٹر نے پی ایس ایل کا نیا گانا بنا دیا؟ جانیئے،پاکستان سپر لیگ سیزن سکس کے آغاز کے دن قریب آتے ہی اس سے متعلق سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ چند روز قبل پی ایس ایل کا آفیشل ترانہ جاری ہوا، کسی نے اس پر تعریف کے پھول برسائے

تو کوئی تنقید کے لٹھ مارتا رہا۔ایسے میں پاکستانی کرکٹر بلال آصف میدان میں آئے اور ’یہ ہے پی ایس ایل‘ کے نام سے نیا ترانہ جاری کر دیا۔ڈیجیٹل میڈیا پر جاری کیے گئے ترانے میں بلال آصف نے گلوکاری خود کی تو ماڈلنگ کا مرحلہ بھی خود ہی طے کیا۔ لاہور کے شاہی قلعے کو پس منظر میں رکھ کر بنائی گئی ویڈیو سامنے آئی تو پاکستانی کرکٹرز اور مبصرین و شائقین نے بلال آصف کے نئے ترانے کو خوب سراہا۔ترانے کی ویڈیو کے ساتھ جاری کردہ پیغام میں پاکستانی کرکٹر کا کہنا ہے کہ ’یہ پی ایس ایل کے مداحوں کے لیے ہے۔‘سابق و موجودہ کرکٹرز اور دیگر نے بلال آصف کے پیش کردہ نئے ترانے کو سراہا تو انہیں یہ سلسلہ جاری رکھنے کا مشورہ بھی دیا۔ٹوئٹر صارفین نے بلال آصف کے گائے ترانے کا پی ایس ایل کے آفیشل ترانے سے موازنہ کیا تو اسے اس سے کہیں بہتر قرار دیا۔گفتگو کا حصہ بننے والے کچھ افراد نے بلال آصف کو مستقبل کے لیے تجاویز دیں تو لکھا کہ ’جس طرح گانے کے لیے پرفارم کیا ہے اسی طرح کرکٹ گراؤنڈ میں بھی پرفارم کریں۔‘قومی ٹیم کا حصہ رہنے والے بلال آصف اب تک قومی ٹیم کی جانب سے متعدد ٹیسٹ اور ایک روزہ میچز کھیل چکے ہیں۔پی ایس ایل ترانہ موسیقی کے میدان میں سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے بلال آصف کی پہلی مشق نہیں بلکہ وہ اس سے قبل بھی پنجابی زبان میں ایک گانے کا اعلان کر چکے ہیں۔20

فروری کو کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پہلے میچ سے شروع ہونے والے پی ایس ایل سکس کے لیے غیرملکی کھلاڑیوں اور دیگر کے پاکستان پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close