واشنگٹن (پی این آئی ) امریکی ریاست وسکنسن کی رہائشی 60 سالہ خاتون نے معروف ترک ڈرامہ’ارطغرل غازی ‘ دیکھنے کے بعد اسلام قبول کرلیا ہے۔ترک میڈیا کے مطابق خاتون ڈرامے میں محی الدین ابن العربی کے پیغامات سن کر متاثر ہوئیں اور اسلام قبول کیا۔قبول اسلام کے بعد خاتون کا نام خدیجہ رکھا گیاہے۔خاتون کا
کہنا ہے کہ انکو ترک ڈرامے میں ترگت (نور گل) اور سلجان (شہناز) خاتون کے کردار کافی پسند آئے۔محی الدین ابن العربی کے پیغامات سن کر وہ کافی متاثر ہوئیں اور ان کا زندگی کے بارے میں سوچ کا رخ تبدیل ہو گیا۔خدیجہ کا کہنا ہےکہ انہیں تاریخ سے لگاؤ ہے جس کی وجہ سے ان کی توجہ اس ترک ڈرامے کی طرف گئی اور مجھے اسلام کے بارے میں جاننے اور اس کا مطالعہ کرنےکا موقع ملا ،میں نے قرآن انگریزی میں کئی بار پڑھا اور اب میں پہلی فرصت میں ترکی جانا اور وہاں رہنا چاہتی ہوں۔میں ترک کھانوں کی بھی دلدادہ ہیں اور گھر میِں بنانے کی کوشش بھی کرتی ہوں۔خاتون کا کہنا کہ نیب فلیکس پر سرچ کے دوران انہوں نے ایک دن ارطغرل غازی ڈرامہ سیریل دیکھنا شروع کی تھی۔میں اب تک چار بار اسے دیکھ چکی ہوں اور پانچویں بار دیکھ رہی ہوں۔ڈرامہ دیکھنے کے بعد وہ مقامی مسجد بھی گئیں جہاں مسلمان ان سے بہترین طریقے سے پیش آئے۔ سوشل میڈیا پر اچانک ’ارطغرل غازی‘ کیوں ٹرینڈ کرنے لگا؟ ترکی کے مشہور ڈراما سیریل ‘کورلش عثمان’ کا سیزن 2 ان دنوں نشر کیا جا رہا ہے جسے ناصرف ترکی بلکہ پاکستان نے پناہ دیکھا رہا ہے ۔چند روز قبل کورلش عثمان سیزن 2 کے ایک ٹریلر میں ڈرامے کے ایک اہم کردار کی موت پر قائی قبیلے کو غمزدہ دکھایا گیا تھا جس نے دیکھنے والوں کو تجسس میں مبتلا کیا۔تاہم گزشتہ رات کورلش عثمان کی 39ویں قسط میں ارطغرل غازی کی اچانک موت دکھائی گئی تو مداح اداس ہوگئے۔کورلش عثمان کی 39ویں قسط نشر ہونے کے بعد سے مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر انتہائی دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے یہی وجہ ہے پاکستان میں بھی ارطغرل غازی ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگا۔ٹوئٹر پر مداحوں کی جانب سے اس قسط کے حوالے سے اپنے جذبات کا اظہار کیا جارہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں