سنجے دت کی اہلیہ نے شوہر کا دیا گیا قیمتی تحفہ کیوں واپس کر دیا؟

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے منایا دت کو 100 کروڑ کے 4 فلیٹس تحفے میں دیکر حیران کردیا تاہم اہلیہ نے فلیٹس لینے سے انکار کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے ممبئی میں اپنی اہلیہ منایا دت کو 100 کروڑ کے 4 فلیٹس تحفے میں دیکر حیران کردیا تاہم منایا نے تمام فلیٹس لینے

سے انکار کرتے ہوئے واپس کردیے، تحفہ میں دیے گئے 2 فلیٹس تیسرے اور چوتھے فلور پر ہیں جب کہ باقی 2 فلیٹس پینٹ ہاؤس کی صورت میں 11 ویں اور 12 ویں فلور پر ہیں۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سنجے دت نے اہلیہ منایا دت کو فلیٹس کا تحفہ گزشتہ سال 23 دسمبر کو دیا تھا جب کہ اہلیہ نے تمام فلیٹس 29 دسمبر کو ہی واپس کردیے۔ رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے مقرر کردہ فلیٹس کی قیمت 26 کروڑ ہے تاہم اسٹیٹ ایجنٹ کے مطابق اس کی قیمت 100 کروڑ سے زائد ہے۔واضح رہے کہ سنجے دت کی اہلیہ منایا دت کا تعلق مسلم گھرانے سے ہے اور ان کا اصل نام دلنواز شیخ ہے تاہم فلم کی دنیا میں انہوں نے اپنا نام منایا دت رکھا جب کہ سے 13 سال قبل 2008 میں گوا میں سنجے دت سے شادی کی تھی اور ان کے 2 بچے ہیں جن کا نام شاہران اور اقرا ہے۔۔۔۔ نادیہ خان شوہر کا سرپرائز دیکھ کر دنگ رہ گئیں کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ و میزبان نادیہ خان شادی کے بعد اپنے شوہر کا پہلا سرپرائز دیکھ کر حیران ہوگئیں۔ شادی کے بعد سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والی نادیہ خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر کے ہمراہ اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے۔مذکورہ تصویر میں یہ نوبیاہتا جوڑا بہت خوش نظر آرہا ہے جبکہ یہ تصویر نادیہ خان کے مارننگ شو کے سیٹ کی ہے جو سرکاری ٹی وی چینل پر نشر کیا جاتا

ہے۔نادیہ خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ ‘میرے شوہر مجھے بتائے بغیر اچانک میرے مارننگ شو پر آگئے۔اداکارہ و میزبان نے کہا کہ ‘میں فیصل کا یہ سرپرائز دیکھ کر ناصرف خوش ہوئی بلکہ دنگ بھی رہ گئی۔اْنہوں نے شوہر کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ‘میرے شوہر بہت اچھے ہیں۔خیال رہے کہ نادیہ خان حال ہی میں اپنے شوہر فیصل ممتاز راؤ کے ہمراہ ہنی مون منانے کے لیے وادی سوات گئی ہوئی تھیں جس کی تصاویر اور ویڈیوز اْنہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی تھیں۔اداکارہ و میزبان اکثر اپنے شوہر کے ساتھ اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے اپنے مداحوں کو محظوظ کرتی ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close