نادیہ خان شوہر کا سرپرائز دیکھ کر دنگ رہ گئیں

کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ و میزبان نادیہ خان شادی کے بعد اپنے شوہر کا پہلا سرپرائز دیکھ کر حیران ہوگئیں۔ شادی کے بعد سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والی نادیہ خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر کے ہمراہ اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے۔مذکورہ تصویر میں یہ

نوبیاہتا جوڑا بہت خوش نظر آرہا ہے جبکہ یہ تصویر نادیہ خان کے مارننگ شو کے سیٹ کی ہے جو سرکاری ٹی وی چینل پر نشر کیا جاتا ہے۔نادیہ خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ ‘میرے شوہر مجھے بتائے بغیر اچانک میرے مارننگ شو پر آگئے۔اداکارہ و میزبان نے کہا کہ ‘میں فیصل کا یہ سرپرائز دیکھ کر ناصرف خوش ہوئی بلکہ دنگ بھی رہ گئی۔اْنہوں نے شوہر کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ‘میرے شوہر بہت اچھے ہیں۔خیال رہے کہ نادیہ خان حال ہی میں اپنے شوہر فیصل ممتاز راؤ کے ہمراہ ہنی مون منانے کے لیے وادی سوات گئی ہوئی تھیں جس کی تصاویر اور ویڈیوز اْنہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی تھیں۔اداکارہ و میزبان اکثر اپنے شوہر کے ساتھ اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے اپنے مداحوں کو محظوظ کرتی ہیں۔۔۔ سیف اورکرینہ کی دوسری اولاد سے متعلق نجومی پنڈت کی حیرت انگیز پیشگوئی ممبئی(پی این آئی) بالی ووڈ اسٹار سیف علی خان اور کرینہ خان کے گھر انے والی دوسری اولاد سے متعلق نجومیوں نے پیش گوئیاں شروع کردی ہیں۔ سیف علی خان اور کرینہ خان کے گھر ایک اور مہمان کی آمد متوقع ہے۔ انہوں نے دوسری اولاد کی پیدائش کی تاریخ بھی بتا دی ہے جس کے مطابق فروی میں اْن کے گھر مزید خوشیاں آنے والی ہیں۔سیف اور کرینہ کے گھر لڑکے یا لڑکی کی ولادت سے متعلق جہاں بہت سے لوگوں

نے اندازے لگانے شروع کردیے ہیں تو وہیں نجومی بھی میدان میں آگئے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نجومی پنڈت جگناتھ گروجی نے کہا ہے کہ سیف علی اور کرینہ کپور انڈسٹری کی طاقتور جوڑی ہے اور اْن کے چہروں کو دیکھتے ہوئے یہ پیش گوئی کی ہے کہ تیمور کے بعد اس بار ان کے گھر بیٹی کی ولادت ہوگی۔پنڈٹ جگناتھ نے یہ بھی کہا کہ علم نجوم اور چہرہ شناسی کی بنیاد پر یہ کہا جا رہا ہے جوڑے کے ہاں لڑکی کی ولادت ہوگی جو ذہانت سے مالا مال ہوگی کیوں کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ خود والدین اور اْن کا خاندان ذہانت سے بھرپور ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close