پشاور(پی این آئی) لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے والے چارلی چپلن کو صوبائی وزیر نے ملازمت کی پیش کش کر دی، خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور کے چارلی چپلن کو محکمہ ثقافت میں ملازمت کی پیش کش کردی۔صوبائی وزیر ثقافت شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ پشاور کے عثمان نے چارلی چپلن کے کردار کو
دوبارہ زندہ کیا۔ وزیراعلیٰ محمود خان کی ہدایت پر عثمان کو ملازمت کی پیش کش کی ہے۔خیال رہے کہ پشاور کا شہری عثمان خان عالمی مزاحیہ کردار چارلی چپلن کو بچپن سے دیکھتے دیکھتے خود پاکستانی چارلی چپلن بن گیا ہے۔ عثمان خان کی اداکاری کو دیکھ کر لوگ دنگ رہ جاتے ہیں۔عثمان خان اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کی بدولت بہت کم عرصے میں لوگوں میں مشہور ہوگئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مزاح سے بھرپور اداکاری کا مقصد لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنا ہے۔ نیا تنازعہ، حریم شاہ نے مفتی قوی کی لڑکی کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو لیک کردی کراچی (آئی این پی )ٹک ٹاک گرل حریم شاہ نے عالم دین اور مرکزی رویت ہلا ل کمیٹی کے سابق رکن مفتی عبدالقوی کی لڑکی کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو لیک کردی۔گزشتہ دنوں بھی مفتی قوی کو تھپڑ مارنے اور دیگر انکشافات سے بھرپور متنازع ویڈیوز سامنے آئیں تھیں لیکن اب ایک بار پھر حریم شاہ نے مفتی قوی کی ویڈیو لیک کردی ہے۔حریم شاہ کے آفیشل انسٹاگرام اکانٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں مفتی قوی لڑکی کو گلے لگائے ڈانس کررہے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پارٹی لائٹس اور بیک گرانڈ پر لگی موسیقی کی دھن پر مفتی قوی لڑکی کوبانہوں میں لیے ڈانس کررہے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھی حریم شاہ نے ایک ویڈیو لیک کی تھی جس میں ٹک ٹاک گرل نے مفتی عبدالقوی کو تھپڑ
جڑدیا تھا۔بعدازاں حریم شاہ نے مفتی قوی کو تھپڑ مارنے کی تصدیق کی اور کہا کہ انہوں نے ہی تھپڑ مارا ہے اور کیوں مارا ہے اس کا جواب جلد سب کو مل جائے گا۔اس حوالے سے مفتی قوی کا کہنا ہے کہ ایک ٹی وی پروگرام کیلئے حریم شاہ اور مجھے کراچی بلوایاگیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہوٹل میں بیٹھا موبائل فون استعمال کررہا تھا کہ حریم شاہ اچانک کمرے میں آئی اور تھپڑ مار کر چلی گئی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں