شکتی کپور نے فیصلہ سنا دیا،شردھا کپور اگلے دو تین سال تک شادی کیوں نہیں کرے گی؟

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکار شکتی کپور نے بالآخر اپنی بیٹی اداکارہ شردھا کپور کی شادی کی خبروں پر خاموشی توڑدی۔اداکار ورون دھون کی شادی کے فوراً بعد افواہیں گردش کرنے لگی تھیں کہ ان کی دوست اداکارہ شردھا کپور بھی بہت جلد فوٹوگرافر روہن شریشٹھا کے ساتھ شادی کرنے والی ہیں۔ ان خبروں کو اس

وقت مزید تقویت ملی جب شردھا کپور یا روہن کی جانب سے ان کی شادی کی خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق جب شردھا کپور کے والد اداکار شکتی کپور سے ان کی بیٹی کی شادی سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا مجھے نہیں معلوم انٹرنیٹ پر شردھا کی شادی کے حوالے سے کیا خبریں اور افواہیں گردش کررہی ہیں۔ لیکن میں ایک بات جانتا ہوں کہ میں اپنی بیٹی کے ہر فیصلے میں اس کے ساتھ کھڑا ہوں۔ جس میں اس کی شادی کا فیصلہ بھی شامل ہے۔شکتی کپور نے مزید کہا صرف روہن شریشٹھا کیوں؟ اگر میری بیٹی میرے سامنے آکر کسی کا بھی نام لے گی کہ میں نے اپنے لیے اس لڑکے کو منتخب کیا ہے اور میں اس کے ساتھ زندگی گزارنا چاہتی ہوں تو مجھے اس کے فیصلے پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔فوٹوگرافر روہن شریشٹھا کے بارے میں بات کرتے ہوئے شکتی کپور نے کہا روہن بہت اچھا لڑکا ہے ، وہ ہمارے گھر آتا تھا لیکن بچپن میں۔ شردھا نے مجھے کبھی نہیں کہا کہ وہ روہن سے شادی کرنا چاہتی ہے۔ مجھے نہیں معلوم کہ یہ دونوں ایک دوسرے کے لیے سنجیدہ ہیں یا نہیں کیونکہ میرے لیے تو یہ دونوں بچپن کے دوست ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ برس شکتی کپور نے کہا تھا کہ شردھا کپور اپنے کام میں بہت مصروف ہے اور اگلے 2 سے 3 سال تک شادی نہیں کرے گی۔ جب شکتی کپور سے ان کے ماضی کے اس بیان سے متعلق پوچھا گیا

تو انہوں نے کہا میں آج بھی اپنی بات پر قائم ہوں۔ لیکن وقت کے ساتھ بچے بڑے ہوتے ہیں اور اپنے فیصلے خود لیتے ہیں۔شکتی کپور نے کہا میری بیٹی شردھا بہت اچھا کا کررہی ہے اور مجھے اس پر فخر ہے۔ اس وقت وہ رنبیر کپور کے ساتھ فلم ’’لو رنجن‘‘ میں کام کررہی ہے۔ شردھا اس وقت اپنے جیون ساتھی کا انتخاب خود کرلے گی جب وہ شادی کرنا چاہے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close