بڑا کامیڈی شو بند کرنے کا فیصلہ، کورونا کی وجہ سے کامیڈی شو مالی مشکلات کا شکار ہو گیا

ممبئی(این این آئی) کورونا وائرس کے باعث سونی ٹی وی انتظامیہ نے ’کپل شرما شو‘ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔مشہور کامیڈی شو ’کپل شرما شو‘ کو نہ صرف بھارت بلکہ پاکستان میں بھی بے حد پسند کیا جاتاہے، پاکستانی کامیڈین نسیم وکی بھی شو کا حصہ رہ چکے ہیں، ’کپل شرما شو‘ صرف عوام ہی نہیں بلکہ بھارتی

اداکاروں کو بھی بے حد پسند ہے تاہم کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن نے جہاں دیگر کاروبار کو متاثر کیا ہے وہیں ’کپل شرما شو‘ بھی مالی مشکلات کا شکار ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کورونا وجہ سے ایک تو فلمز کم بن رہی ہیں اور وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر شو میں عوام کی شرکت پر بھی پابندی ہے جب کہ کم فلمز کی وجہ سے پروموشن متاثر ہوئی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ’کپل شرما شو‘ کو اگلے ماہ فروری سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، شو کی ٹیم کے مطابق جب حالات نارمل ہوں گے تو ’کپل شرما شو‘ ایک بار پھر سے شروع کیا جائے گا۔۔۔۔جنگل میں چنکی پانڈے کے ڈانس کے دوران اصلی شیر آگئے تو پھر کیا ہوا ؟بھارتی معروف اداکارنے حیران کن واقعہ سنا دیاممبئی (پی این آئی)بالی وڈ اداکار چنکی پانڈے نے 1992 میں ریلیز ہونے والی سپر ہٹ فلم’ وشواتما‘‘ کے حوالے سے ایک دلچسپ واقعہ بتایا ہے۔ایک انٹرویو کے دوران چنکی پانڈے نے 29 سال قبل ریلیز ہونے والی فلم کی یادیں بیان کرتے ہوئے بتایا کہ یہ پہلی بار ہوا تھا کہکسی بالی وڈ فلم کی شوٹنگ افریقا میں بڑے پیمانے پر کی گئی ہو اور کینیا کے مسائی مارا نیشنل پارک میں کسی بالی وڈ فلم کی وہ پہلی شوٹنگ تھی۔چنکی پانڈے نے بتایا کہ شوٹنگ کے لیے وہ لوگ 2 ماہ تک مسائی مارا نیشنل پارک میں رہے اور اس دوران بہت سے دلچسپ واقعات بھی پیش آئے۔ انہوں نے بتایا کہ شروع کے

دنوں میں ہم لوگ ‘آنکھوں میں ہے‘ گانے کی شوٹنگ کے لیے جنگل کے اندر تک چلے گئے لیکن زیادہ لوگ ہونے کی وجہ سے جانور وہاں سے ہٹ گئے ، تاہم ڈائریکٹر چاہتے تھے کہ پس منظر میں جانور بھی نظر آنے چاہئیں، اس لیے اس روز شوٹنگ معطل کردی گئی۔اداکار نے بتایا کہ اگلے روز ہم لوگ نسبتاً چھوٹی ٹیم کے ساتھ جنگل میں شوٹنگ کے لیے چلے گئے، اس دوران ہم لوگ رقص کرنے میں مصروف تھے کہ اس دوران سیاحوں کی ایک گاڑی سے ہمیں اشارہ کیا گیا کہ وہاں سے ہٹ جاؤ جس پر ہم نے آس پاس نظر دوڑائی تو ہم لوگوں سے 25 فیٹ کی دوری پر ایک شیر اور شیرنی کھڑے تھے جو کہ ہمیں گھورے جارہے تھے۔چنکی پانڈے کا کہنا تھا کہ شکر ہے اس وقت ان شیروں کا پیٹ بھرا ہوا تھا، اس لیے ہم لوگ بچ گئے ،ورنہ آج میں یہ بات بتانے کے لیے یہاں نہ ہوتا۔ خیال رہیکہ اس فلم میں ادکار سنی دیول ، ادکارہ دیویا بھارتی، نصیرالدین شاہ،امریش پوری اور گلشن گروور جیسے اداکار بھی موجود تھے اور یہ فلم اس وقت باکس آفس پر کافی کامیاب رہی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close