جنت مرزا ایک بار پھر ٹک ٹاک پر چھاگئیں، جنت مرزا کے ٹک ٹاک پر 1,30,00,000 فالوورز ہوگئے

کراچی (این این آئی)پاکستان کی ٹاپ ماڈل اور ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر 13 ملین فالوورز ہوگئے ہیں۔پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاک ماڈل جنت مرزا کو ٹک ٹاک پر 13 ملین صارفین نے فالو کرلیا ہے جس کے بعد جنت مرزا ویڈیو شیئرنگ ایپ پر ایک اور اعزاز

اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔بیس سالہ جنت مرزا پاکستان کے معروف صنعتی شہر فیصل آباد میں آرٹس کالج کی طالبہ ہیں جبکہ گزشتہ سال ہی وہ تعلیمی مقاصد کے لیے جاپان منتقل ہوئی تھیں تاہم وہ کچھ دن کے بعد پاکستان واپس آگئی تھیں۔پاکستان آنے کے بعد جنت مرزا نے اپنے کزن کی شادی انجوائے کی اور آج کل وہ اپنی ڈیبیو فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔جنت مرزا کے ٹک ٹاک اکائونٹ کا جائزہ لیں تو اْنہوں نے ا ب تک لاتعداد ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں جس پر لاکھوں میں لائکس آتے ہیں جبکہ اْن کے چاہنے والے کمنٹ سیکشن میں اْن کے لیے مثبت بھرے پیغامات بھی جاری کرتے ہیں۔دوسری جانب جنت مرزا نے اپنی اس کامیابی پر اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے 13 ملین مداحوں کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔جنت مرزا نے اپنی انسٹا اسٹوری میں اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔اْنہوں نے لکھا کہ ’وہ آج جو کچھ بھی صرف اپنے مداحوں کی بدولت ہیں جس کے لیے وہ تمام چاہنے والوں کی تہہ دل سے شکرگزار ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close