میرا کا بڑا اعلان، اس سال اکتوبر میں شادی کرنے کا انکشاف کر دیا، شادی کس سے کریں گی؟ سوال کا حیرت انگیز جواب

کھڈیاں خاص(این این آئی)ڈرامہ کوئین میرا کا بڑا اعلان،رواں سال اکتوبرمیں شادی کرنے کا اعلان کردیا،تفصیلات کے مطابق خبروں میں ان رہنے والی اداکارہ میرا نے ایک مرتبہ پھر بڑا انکشاف کردیا۔ایک نجی ٹی وی چینل کے شومیں بات چیت کرتے ہوئے میرا کا کہنا تھاکہ وہ اس سال اکتوبر میں شادی کرنے

جارہی ہیں تاہم میزبان کے سوال پر وہ کس سے شادی کررہی ہیں کا جواب گول کر گئیں۔ اُنہوں نے میزبان کے مختلف سوالات کے جوابات دیتے ہوئے مذید اہم انکشافات بھی کیے۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے میرا نے اداکار شان شاہد کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں پاکستان فلم انڈسٹری کی سیاست کی کمان سنبھال لینی چاہیے۔دورانِ انٹرویو میرا نے انکشاف کیا کہ وہ جلد ہی ندیم بیگ کی ایکشن فلم میں جلوہ گر ہوں گی تاہم اداکارہ نے فلم کا نام بھی نہیں بتایا۔میرا کے ان انکشافا ت پر شوبز انڈسٹری کے مختلف حلقوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ میرا خود کو شوبز میں زندہ رکھنے کے لیئے اس طرح کے اوٹ پٹانگ بیان دیتی رہتی ہیں یہ بیان بھی ان کے اسی سلسلے کی کڑی ہے۔۔۔۔۔ تحریک انصاف حکومت نے نامور اداکار شان کو بڑے عہدے سے نواز دیا لاہور (پی این آئی) تحریک انصاف حکومت کی جانب سے اداکار شان کو اہم عہدہ سونپنے کا فیصلہ، ملک کے مایہ ناز فلم اسٹار کو اسپورٹس بورڈ پنجاب نے کھیلوں کا سفیر بنانے کا فیصلہ کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق متعدد مواقعوں پر وزیراعظم عمران خان کی بھرپور حمایت کرنے والے ملک کے معروف اور مایہ ناز اداکار شان کو اب حکومتی سطح پر اہم عہدہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہیں پنجاب کی صوبائی حکومت نے کھیلوں کا سفیر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ اداکار شان نے ہفتہ کے روز

اسپورٹس بورڈ پنجاب کے افسران سے ملاقات کی۔اس ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شان نے کہا کہ وہ کھیلوں کی ترقی کے لیے ہر طرح کی خدمات فراہم کرنے کیلئے حاضر ہیں۔ قومی کھیل سمیت تمام کھیلوں کے فروغ کے لیے کام کرتے رہیں گے۔ اداکار شان کی جانب سے 14 برس بعد جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد کے حوالے سے بھی ردعمل دیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقی ٹیم کا دورہ پاکستان خوش آئندہ ہے، امید ہے پاک پروٹیز سیریز کے دوران اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close