جب شاہ رخ نے اہلیہ گوری خان کو برقع پہننے اور نماز پڑھنے کا کہاتو گوری کے خاندان کا ری ایکشن کیا تھا ؟ حیران کن انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی)بالی وڈ اسٹار شاہ رخ کے مطابق گوری خان سے شادی کے موقع پر ان کے رشتے داروں میں قیاس آرائیاں کی جارہی تھی کہ گوری خان شادی کے بعد اسلام قبول کرلیں گی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق کئی سال قبل شارہ رخ فریدہ جلال کے

چیٹ شو میں جلوہ گر ہوئے تھے اس دوران کنگ خان کی جانب سے انکشاف کیا گیا کہ کس طرح اپنے ولیمے کی تقریب میں انہوں نے گوری خان کی فیملی کے ساتھ شرارت کی۔شاہ رخ کے مطابق گوری کا خاندان ولیمے کی تقریب میں شریک ہوا تھا اور اس دوران سرگوشیاں تھیں کہ کیا گوری مجھ سے شادی کے بعد اپنا مذہب تبدیل کرلے گی؟بھارتی اداکار کا کہنا تھا کہ جب میں نے یہ بات سنی تو دوپہر کے وقت گوری سے کہا چلو گوری، برقع پہنو، نماز پڑھتے ہیں۔شاہ رخ نے شو میں بتایا کہ یہ بات سن کر گوری کی فیملی کو شدید جھٹکا لگا اور پھر میں نے سب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ آج کے بعد برقعے میں رہے گی اور گھر سے باہر نہیں نکلے گی اور اس کا نام ہم عائشہ کر دیں گے۔شو میں بالی وڈ کنگ نے شاہ رخ کا کہنا تھا کہ ’مجھے اس شرارت سے بہت مزہ آیا لیکن اس سب میں سبق یہ ہے کہ ہر کوئی مذہب کا احترام کرتا ہے لیکن اسے محبت کی راہ میں نہیں آنا چاہیے،میں نے گوری کی فیملی کو کہا کہ محبت کو مذہب سے ماورا ہونا چاہیے‘۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close