پاکستانی قوم راتوں کو جاگنے والے اپنے ہیروز کو سلام پیش کرتی ہے اوران کی پشت پر کھڑی ہے ، رابی پیرزادہ

لاہور( این این آئی)شوبز کو خیر باد کہنے والی سابقہ اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ موسم کی شدت کی پرواہ کئے بغیر ملکی سرحدوں اورعوام کی حفاظت کرنے والے پاک فوج سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اورجوان ہمارافخر ہیں ، پاکستانی قوم اپنے ہیروز کو سلام پیش کرتی ہے اور

ان کی پشت پر کھڑی ہے۔ ایک انٹرویومیں رابی پیرزادہ نے کہا کہ پاک فوج سمیت دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اورجوان ہماری پرسکون نیند کیلئے راتوں کو جاگتے ہیں ،پھر اپنے ان افسران اورجوانوں پر کیوں فخرنہ کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی وجہ سے آج دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیںدیکھ سکتا اورانشااللہ ملک میں چھپے ہوئے دہشتگردوں کو بھی نشان عبرت بنائیںگے۔۔۔۔ترک ڈرامہ ارطغرل غازی کے بامسی اور ارتک بے بھی پاکستان پہنچ گئےاسلام آباد (آئی این پی) مشہور ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں بامسی اور ارتک بے کا کردار ادا کرنے والے اداکار بھی پاکستان پہنچ گئے۔ ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے پاکستان میں نشر ہونے کے بعد اس ڈرامہ سیریل میں دوآن الپ ابن العربی، عبدالرحمان، حلیمہ سلطان سمیت تمام کردار ادا کرنے والے اداکاروںکو پاکستان میں کو بے حد مقبولیت حاصل ہوئی اور ترک اداکاروں نے بھی پاکستانیوں کی چاہت کو مدنظر رکھتے ہوئے وقتا فوقتا پاکستان کا دورہ کیا اور نہ صرف مداحوں بلکہ متعدد شوبز ستاروں سے بھی ملاقاتیں کیں۔ ارطغرل غازی میں بامسی کا کردار ادا کرنے والے اداکار نور الدین سونمیر اور ارتک بے کا کردار ادا کرنے والے اداکار آئبرک پیکچن بھی پاکستان پہنچ گئے، دونوں اداکار ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کے ہمراہ وفاقی دارالحکومت پہنچے، جہاں انہوں

نے ترک وزیرخارجہ کے ہمراہ ایک تقریب میں بھی شرکت کی۔اسلام آباد میں ترک سفیر مصطفی یوردکل نے بھی دونوں اداکاروں کے ہمراہ ایک تصویر ٹوئٹ کرکے یہ ثبوت دیا کہ وہ پاکستان میں ہی موجود ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close