ترک ڈرامہ ارطغرل غازی کے بامسی اور ارتک بے بھی پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد (آئی این پی) مشہور ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں بامسی اور ارتک بے کا کردار ادا کرنے والے اداکار بھی پاکستان پہنچ گئے۔ ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے پاکستان میں نشر ہونے کے بعد اس ڈرامہ سیریل میں دوآن الپ ابن العربی، عبدالرحمان، حلیمہ سلطان سمیت تمام کردار ادا کرنے والے اداکاروں

کو پاکستان میں کو بے حد مقبولیت حاصل ہوئی اور ترک اداکاروں نے بھی پاکستانیوں کی چاہت کو مدنظر رکھتے ہوئے وقتا فوقتا پاکستان کا دورہ کیا اور نہ صرف مداحوں بلکہ متعدد شوبز ستاروں سے بھی ملاقاتیں کیں۔ ارطغرل غازی میں بامسی کا کردار ادا کرنے والے اداکار نور الدین سونمیر اور ارتک بے کا کردار ادا کرنے والے اداکار آئبرک پیکچن بھی پاکستان پہنچ گئے، دونوں اداکار ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کے ہمراہ وفاقی دارالحکومت پہنچے، جہاں انہوں نے ترک وزیرخارجہ کے ہمراہ ایک تقریب میں بھی شرکت کی۔اسلام آباد میں ترک سفیر مصطفی یوردکل نے بھی دونوں اداکاروں کے ہمراہ ایک تصویر ٹوئٹ کرکے یہ ثبوت دیا کہ وہ پاکستان میں ہی موجود ہیں۔ ویرات کوہلی اور انوشکا کی بچی کی پہلی تصویر منظرعام پرآگئی ممبئی(این این آئی) بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کی بچی کی پہلی تصویر ویرات کوہلی کے بھائی ویکاس کوہلی نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے ہی وائرل ہوگئی۔ویرات کوہلی نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر خوشخبری سناتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اور انوشکا والدین بن گئے ہیں ان کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ تاہم ویرات کوہلی نے اپنی بیٹی کی تصویر یا نام مداحوں کے ساتھ شیئر نہیں کیا تھا۔لیکن اب ویرات کوہلی کے بھائی ویکاس کوہلی نے اپنی ننھی بھتیجی کی پہلی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی

ہے۔ تصویر میں بچی کے صرف پاؤں نظر آرہے ہیں اور اس کے ساتھ ہی بہت خوبصورت انداز میں لکھا ہوا ہے خوش آمدید۔ ویکاس کوہلی نے تصویر کے ساتھ اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ننھا فرشتہ گھر میں۔واضح رہے گزشتہ روز ویرات کوہلی نے ان کی اہلیہ کے لیے دعائیں کرنے والوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اور انوشکا زندگی کے نئے باب کی شروعات پر بہت زیادہ خوش ہیں۔ ویرات کوہلی کی جانب سے یہ خوشخبری شیئر کیے جانے کے بعد سے ہی انہیں اور انوشکا کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close