سلمان خان کے بھائیوں کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی مہنگی پڑ گئی

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے دونوں بھائی سہیل خان اور ارباز خان کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی مہنگی پڑگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان کے دونوں بھائی ارباز خان، سہیل خان اور سہیل کے بیٹے نروان خان کے خلاف کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر ممبئی میں مقدمہ

درج کر لیا گیا۔تینوں افراد 25 دسمبر کو دبئی سے ممبئی واپس آئے تھے جس کے بعد انہیں کورونا وائرس کے پیش نظر وضع کردہ ایس او پیز کے مطابق سات روز تک نجی ہوٹل میں قرنطینہ میں رہنا تھا لیکن وہ ہامی بھرنے کے بعد بغیر کسی کو اطلاع دیئے گھروں کو روانہ ہوگئے۔کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بریہن ممبئی میونسپل کارپوریشن کے میڈیکل آفیسر کی جانب سے مقدمہ درج کرنے کی شکایت کی گئی جس کے بعد پولیس نے فوری طور پر کارروائی مکمل کرکے تینوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔قرنطینہ نہ کرنے پر بی ایم سی کے آفیسر سہیل خان کے گھر بھی گئے جہاں انہیں یہ بتایا گیا کہ کورونا وائرس کی رپورٹ منفی آنے پر انہوں نے قرنطینہ میں رہنے کے بجائے گھر جانے کا فیصلہ کیا تاہم مقدمہ درج ہونے کے سلمان خان کے دونوں بھائی اور بھتیجے کو تاج ہوٹل میں قرنطینہ کردیا گیا جہاں تمام اخراجات سلمان خان کی فیملی خود برداشت کرے گی۔۔۔ بڑی ٹی وی سٹار نے طلاق کی افواہوں پرمکمل وضاحت جاری کر دی، حقیقت بتا دی کراچی (این این آئی) سال نو کے موقع پر اداکارہ صنم جنگ نے انسٹاگر ام پر تنہا تصویر شیئر کی تھی، جس پر مداحوں نے ان کی تصویر پر کمنٹس کرنا شروع کیے تھے کہ ان کی بھی طلاق ہوگئی۔لیکن اب اداکارہ نے ایسی ا فواہوں اور مدا حوں کے کمنٹس پر وضاحت کرتے ہوئے طلاق کی خبروں کو جھوٹا اور من گھڑت

قر ار دیا ہے۔صنم جنگ نے 3 جنوری کو انسٹاگرام پر شوہر کے ساتھ خوشگوار موڈ میں تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خوشحال اور شادی شدہ زندگی پر مداحوں کے کمنٹس کو بنیاد بنا کر ان کی طلاق کی افواہیں پھیلائی گئیں۔اداکارہ نے لکھا کہ طلاق کی افواہوں اور خبروں کے فضول تبصروں پر وضاحت کرنے کا ان کا کوئی ارادہ نہیں تھا مگر چوں کہ افواہوں سے ان کے شوہر اور دیگر اہل خانہ پریشان ہو رہے تھے، ا س لیے انہیں وضاحت کرنی پڑی۔اداکارہ نے مداحوں کے کمنٹس اور خبروں کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان دونوں کی طلاق کی خبروں میں کوئی سچائی نہیں اور ایسی خبروں سے ان کے اہل خانہ کافی پریشان ہیں۔انہوں نے لکھا کہ ان کے شوہر اور دیگر اہل خانہ کو کئی رشتے داروں کے فون آ چکے ہیں اور ان کی خوشیوں بھری زندگی افواہوں سے متاثر ہوئی۔صنم جنگ نے لکھا کہ جلد ہی ان کی شادی کی چھٹی سالگرہ آنے والی ہے اور وہ خوشحال زندگی گزار رہی ہیں جب کہ وہ اسی طرح باقی پوری زندگی بھی ساتھ گزارنے کا ارادہ ر کھتے ہیں۔انہو ں نے مدا حوں سے ا پیل کی کہ وہ ا ن کی ذاتی زندگی سے متعلق حقائق جا نے بغیر ا فواہیں نہ پھیلا ئیں تو بہتر ہو گا، افواہوں سے ان کی زندگی اور خوشیاں متاثر ہو رہی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close