کراچی (این این آئی) سال نو کے موقع پر اداکارہ صنم جنگ نے انسٹاگر ام پر تنہا تصویر شیئر کی تھی، جس پر مداحوں نے ان کی تصویر پر کمنٹس کرنا شروع کیے تھے کہ ان کی بھی طلاق ہوگئی۔لیکن اب اداکارہ نے ایسی ا فواہوں اور مدا حوں کے کمنٹس پر وضاحت کرتے ہوئے طلاق کی خبروں کو جھوٹا اور من گھڑت قر
ار دیا ہے۔صنم جنگ نے 3 جنوری کو انسٹاگرام پر شوہر کے ساتھ خوشگوار موڈ میں تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خوشحال اور شادی شدہ زندگی پر مداحوں کے کمنٹس کو بنیاد بنا کر ان کی طلاق کی افواہیں پھیلائی گئیں۔اداکارہ نے لکھا کہ طلاق کی افواہوں اور خبروں کے فضول تبصروں پر وضاحت کرنے کا ان کا کوئی ارادہ نہیں تھا مگر چوں کہ افواہوں سے ان کے شوہر اور دیگر اہل خانہ پریشان ہو رہے تھے، ا س لیے انہیں وضاحت کرنی پڑی۔اداکارہ نے مداحوں کے کمنٹس اور خبروں کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان دونوں کی طلاق کی خبروں میں کوئی سچائی نہیں اور ایسی خبروں سے ان کے اہل خانہ کافی پریشان ہیں۔انہوں نے لکھا کہ ان کے شوہر اور دیگر اہل خانہ کو کئی رشتے داروں کے فون آ چکے ہیں اور ان کی خوشیوں بھری زندگی افواہوں سے متاثر ہوئی۔صنم جنگ نے لکھا کہ جلد ہی ان کی شادی کی چھٹی سالگرہ آنے والی ہے اور وہ خوشحال زندگی گزار رہی ہیں جب کہ وہ اسی طرح باقی پوری زندگی بھی ساتھ گزارنے کا ارادہ ر کھتے ہیں۔انہو ں نے مدا حوں سے ا پیل کی کہ وہ ا ن کی ذاتی زندگی سے متعلق حقائق جا نے بغیر ا فواہیں نہ پھیلا ئیں تو بہتر ہو گا، افواہوں سے ان کی زندگی اور خوشیاں متاثر ہو رہی ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں