پولیس کی وردی میں ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے والے میاں بیوی گرفتار کر لیے گئے

راولپنڈی(این این آئی)پولیس کی وردی میں ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے والے میاں بیوی گرفتار کرلئے گئے ،ملزمان پولیس یونیفارم میں اپنی ویڈیوز اور تصاویر بناتے اور ٹک ٹاک پر شیئر کرتے تھے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق خود کو پولیس اہلکار ظاہر کر کے پولیس یونیفارم میں ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے والے میاں بیوی کو راولپنڈی

پولیس نے گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کا نام انیزہ گوہر اور محمد بلال ہے۔پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان پولیس یونیفارم میں اپنی ویڈیوز اور تصاویر بناتے اور ٹک ٹاک پرشیئر کرتے تھے، انیزہ گوہر خود کو اڈیالہ جیل کی اہلکار ظاہر کرتی تھی، ملزمان کے قبضے سے پولیس یونیفارم، لیپ ٹاپ اور موبائل فون بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ایس پی راولپنڈی رائے مظہر اقبال کے مطابق ملزمان کو ڈی ایس پی سٹی کی زیرنگرانی ایس ایچ او سٹی اور ان کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے تاج کمپنی کے قریب سے گرفتار کیا، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔۔۔۔۔ خوبصورت بیوی وہ ہے جو آپ کو جنت کے قریب لائے، مفتی انس نے کامیاب زندگی کا راز فاش کر دیا کراچی (این این آئی) سابق بھارتی اداکارہ ثناء خان کے شوہر مفتی انس نے کہا ہے کہ خوبصورت بیوی وہ ہے جو آپ کو جنت کے قریب لائے۔سابق بالی ووڈ اداکارہ ثناء خان کے شوہر مفتی انس نے انسٹاگرام پر اہلیہ کے ہمراہ اپنی شادی کے دن کی ایک دلکش تصویر شیئر کی ہے۔تصویر میں ثناء خان سْرخ رنگ کے عروسی لباس میں ملبوس ہیں اور اْن کے شوہر نے سفید لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ تصویر میں اس جوڑی کے چہرے نظر نہیں آرہے۔مفتی انس نے تصویر کے کیپشن میں ایک اچھی بیوی کی تعریف بیان کرتے ہوئے لکھا کہ ’سب سے خوبصورت بیوی وہ

نہیں جو آپ کے مطابق ہو بلکہ خوبصورت بیوی تو وہ ہے جو آپ کو جنت کے قریب لائے۔اْنہوں نے کہا کہ ’ثناء خان جیسی بیوی عطا کرکے اللہ تعالیٰ نے میرے لئے بڑے ہی کرم کا فیصلہ کیا ہے‘۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close