اداکارہ، گلوکارہ، میشا شفیع نے کس بہت بڑی خواہش کا اظہار کر دیا؟

اسلام آباد (این این آئی ) اداکارہ و گلوکارہ میشا شفیع نے بھارتی نامور موسیقار اے آر رحمان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گلوکارہ نے حالیہ انٹرویو میں کہاکہ ان کی خواہش ہے کہ وہ موسیقار اے آر رحمان کے ساتھ مل کر کام کریں اور وہ ان کے میوزک کی بہت بڑی فین ہیں۔ ایک سوال

پر انہوں نے کہاکہ ان کے لئے میوزک کے دونوں پلیٹ فارم ’’کوک سٹوڈیو‘‘ اور’’ویلو میوزک سٹیشن ‘‘ بہت اہم ہیں وہ ان میں سے کسی ایک کا چناؤ نہیں کرسکتی ہیں۔میشا کا مزید کہنا تھا کہ انہیں پاپ میوزک سے بہت لگاؤہے اور وہ اپنے شوہر محمود کے ہمراہ نئی البم پر کام کررہی ہیں۔۔۔۔

بھارت کی معروف اداکارہ کا اسلام کی خاطر شو بز چھوڑنے کا فیصلہ، زندگی کیسے گزاریں گی؟ اعلان کر دیا

ممبئی(پی این آئی)بھارتی اداکارہ ثناء خان نے اسلام کی خاطر شوبز چھوڑ دیبگ باس سیزن 6 سے شہرت پانے والی بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ثناء خان نے اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے، اس موقع پر ثناء خان کا کہنا تھا کہ اب وہ اپنی زندگی انسانیت کی خدمت میں اور اللّہ تعالیٰ کے احکامات کےمطابق گُزاریں گی۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ثناء خان نے اپنی زندگی کے نئے سفر سے متعلق ایک طویل پیغام جاری کیا ہے جو اُنہوں نے انگریزی اور اُردو زبان میں شیئر کیا ہے تاکہ اُن کے سرحد پار مداح بھی اُن کے اس اہم فیصلے سے آگاہ ہوسکیں۔ثناء خان نے اپنے پیغام کا آغاز اللّہ تبارک تعالیٰ کے نام سے کیا اور لکھا کہ ’آج وہ اپنی زندگی کے ایک اہم موڑ پر اپنے چاہنے والوں سے یہ بات کر رہی ہیں کہ اُنہوں نے ایک طویل عرصہ شوبز انڈسٹری میں کام کیا ہے اور اس دوران اُنہیں عزت، دولت، شہرت اور مداحوں کا بہت پیار بھی ملا جس کے لیے وہ ہر ایک شُکر گُزار ہیں۔ کیا ہماری زندگی کا مقصد صرف شہرت حاصل کرنا ہے؟ کیا ہم پر یہ فرض عائد نہیں کہ ہم بے سہارا لوگوں کی مدد کریں؟ کیا ہمیں یہ نہیں سوچنا چاہیے کہ کسی بھی وقت ہمیں موت آسکتی ہے؟ اور مرنے کے بعد ہمارا کیا ہوگا؟‘ثناء خان نے لکھا کہ ’وہ گزشتہ کئی دنوں سے ان تمام سوالوں کے جواب تلاش کررہی ہیں اورجب اُنہوں نے اسلام کی روشنی میں اپنے جواب ڈھونڈے

تو اُنہیں جواب ملا کہ ہماری دُنیاوی زندگی کا مقصد آخرت کو بہتر بنانا ہے اور یہ اُسی وقت ممکن ہے کہ جب ہم اللّہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق زندگی گُزاریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close