اسلام آباد (پی این آئی )ترک سیریز ’’ارطغرل غازی‘‘ کا دوسرا سیزن بھی اختتام پر ہے ۔ میڈیااطلاعات کے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن نے ترک ڈرامہ سیریز کےک نشر ہونے سے اب تک 42کروڑ سے زائد آمدن کر لی ہے ۔ ایک فیشن میگزین نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں ترکی ڈرامہ ڈب کر کے دکھانے سے پی ٹی وی کو اچھی آمدن ہوئی ہے ۔
یہ ڈرامہ وزیراعظم عمران خان کی تجویز پر ڈبنگ کے بعد رواں برس ہی اپریل، مئی کے مہینوں میں نشر ہونا شروع ہوا تھا۔دوسری جانب ترک ڈرامے ’’ارطغرل غازی‘‘ نے تیسرا سیزن شروع ہونے سے قبل ایک نیا اعزاز اپنے نام کرلیا۔مذکورہ چینل کو ’’ارطغرل غازی‘‘ کو پی ٹی وی پر نشر کرتے وقت ہی بنایا گیا تھا اور اسے پہلے ہی دن 40 ہزار افراد نے سبسکرائب کیا تھا جب کہ مذکورہ چینل کو محض 15 دن میں 10 لاکھ افراد نے سبسکرائب کیا تھا۔اب مذکورہ یوٹیوب چینل کے محض 7 ماہ میں سبسکرائبرز کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے ۔جبکہ پی ٹی وی یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ ہونے والی پہلی قسط کو 8کروڑ 30لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں