ملکہ ترنم کی 20 ویں برسی، بڑی اداکارہ کا انکشاف، سب سے الگ، گھر کی چھت پر بیٹھ کر میڈم نور جہاں کے گیت سنتی ہوں

اسلام آباد (این این آئی) معروف اداکارہ ماہرہ خان نے ملکہ ترنم میڈم نور جہاں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئسولیشن میں سب سے دوری اختیار کرتے ہوئے اپنے گھر کی چھت پر بیٹھ کر ملکہ ترنم میڈم نور جہاں کے گیت سنتی ہیں۔گزشتہ روز ملکہ ترنم میڈم نور جہاں کی 20ویں برسی منائی گئی اور اس

موقع پر جہاں دنیا بھر میں موجود ان کے چاہنے والوں نے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ۔ماہرہ خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکائونٹ پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے گھر کی چھت پر بیٹھی غروبِ آفتاب اور آسمان پر چمکتے ستاروں کے حسین منظر سے لطف اندوز ہورہی ہیں۔مذکورہ ویڈیو میں بیک گرانڈ میوزک کے طور پر میڈم نور جہاں کا معروف گیت چاندنی راتیں بھی چل رہا ہے۔ماہرہ خان نے اپنے آئسولیشن کے وقت پر نظر ثانی کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میں نے پرانے گیت سنے، بہت کچھ پڑھا ہے، تحریریں لکھی ہیں، کچھ حیرت انگیز فلمیں دیکھی ہیں، زندگی کے بارے میں سوچتے ہوئے مسکرائی اور پھر روئی بھی ، موم بتیاں روشن کیں اور ہر اندھیری رات کو روشن کیا۔انہوں نے لکھا کہ مجھے اپنا بیٹا پہلے سے کہیں زیادہ یاد آیا، مجھے ان لوگوں کو دیکھنے کا دل کیا جو مجھے بہت پسند ہیں۔انہوں نے اللہ تعالی کا شکرادا کرتے ہوئے لکھا کہ اور میں اپنی اس تکلیف میں اللہ تعالی کا بہت شکر ادا کرتی رہی کہ جس نے مجھے زندگی دی جو میں آج بسر کررہی ہوں۔ماہرہ خان نے ملکہ ترنم میڈم نور جہاں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے لکھا کہ میں یہاں چھت پر بیٹھی ہوں اور اس خوبصورت آسمان کو دیکھتے ہوئے میڈم نور جہاں کا مقبول ترین گیت چاندنی راتیں سن رہی ہوں۔اداکارہ نے مزیدلکھا کہ جب ہم فراموش

ہوجاتے ہیں تو ہم واقعی مر جاتے ہیں لیکن میڈم نور جہاں ہمیشہ ہمارے ساتھ تھیں اور رہیں گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close