شکیرا کے گانے کی وڈیو نے دھوم مچا دی، اب تک 10 کروڑ سے زیادہ بار دیکھا جا چکا

نیویارک (این این آئی) کولمبیا سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ اور اداکارہ شکیرا کے گانے کی وڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی۔ جس پر ان کی جانب سے بے تحاشا خوشی کا اظہار کیا گیا۔شکیرا کی نئی میوزک وڈیو ‘گرل لائک می’ جو کہ رواں سال 4 دسمبر کو ریلیز ہوئی تھی اسے یوٹیوب پر اب تک 100ملین سے زیادہ بار دیکھا

جا چکا ہے۔میوزک وڈیو کی ریکارڈ مقبولیت پر شکیرا نیخوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس کے ذریعے مداحوں سے بھی اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ میوزک وڈیو کی تیاری کے دوران تمام لوگوں نے خوب انجوائے کیا تھا۔اس سے قبل 4 دسمبر کو شکیرا نے میوزک وڈیو کے حوالے سے تفصیلات مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔انسٹاگرام اکائونٹ پر شکیرا کی خوشی میں ان کے مداح بھی شامل ہوگئے اور ایک مرتبہ پھر ان کی شیئر کی گئی وڈیو کو لاکھوں لوگوں نے دیکھا اور انہیں ہزاروں لوگوں نے کمنٹس میں مبارکباد دی۔۔۔۔

100پرکشش ترین شخصیات کی فہرست میں زلفی بخاری کو شامل کر لیا گیا

لاہور (پی این آئی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری ملک کے 100 پرکشش افراد میں شامل ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کو پاکستانی فیشن میگزین ’ہیلو‘ نے اپنی سالانہ 100 پرکشش افراد کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ فیشن میگزین کی جانب سے سال 2020 کی جاری کردہ پرکشش افراد کی فہرست میں شامل افراد میں زلفی بخاری واحد سیاستدان ہیں۔اس سال پرکشش افراد کی فہرست میں عاطف اسلم کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ جبکہ پہلی مرتبہ فہرست میں برطانوی نژاد پاکستانی میزبان تنویز وسیم المعروف تان فرانس سمیت ترک اداکار انگین التان دوزیتان اور ایسرا بلجیک بھی شامل ہیں۔ فہرست میں عائزہ خان، حرا مانی، ہمایوں سعید، یمنیٰ زیدی، سجل علی، سونیا حسین، ثروت گیلانی، اقرا عزیز، ہانیہ عامر اور دیگر اداکار و اداکارائیں شامل ہیں۔جبکہ فیشن میگزین کی جانب سے رواں سال کی جاری کی گئی فہرست میں مہوش حیات، ماہرہ خان، عائشہ عمر، صبا قمر، حریم فاروق، سائرہ یوسف اور حمیمہ ملک جیسی اداکاراؤں کو شامل نہیں کیا گیا۔ خیال رہے کہ ہیلو میگزین سال کے اختتام پر فیشن، شوبز، ٹی وی، ماڈلنگ، سیاست اور دیگر شعبہ جات میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والے 100 بہترین افراد کو پرکشش افراد کی فہرست میں شامل کرتا ہے۔ وزیر اعظم کے معاون

خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری ملک کے 100 پرکشش افراد میں شامل ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کو پاکستانی فیشن میگزین ’ہیلو‘ نے اپنی سالانہ 100 پرکشش افراد کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ فیشن میگزین کی جانب سے سال 2020 کی جاری کردہ پرکشش افراد کی فہرست میں شامل افراد میں زلفی بخاری واحد سیاستدان ہیں۔اس سال پرکشش افراد کی فہرست میں عاطف اسلم کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ جبکہ پہلی مرتبہ فہرست میں برطانوی نژاد پاکستانی میزبان تنویز وسیم المعروف تان فرانس سمیت ترک اداکار انگین التان دوزیتان اور ایسرا بلجیک بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close