لاہور(این این آئی) برصغیر کی معروف گلوکارہ ملکہ ترنم نور جہاں کی 20 ویں برسی بدھ کو منائی جائے گی ۔ملکہ ترنم نور جہاں 21 ستمبر 1925 کو عظیم صوفی شاعر بلھے شاہ کی دھرتی قصور میں پیدا ہوئیں ،انہوں نے اسٹیج اداکاری سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا ۔ملکہ ترنم نور جہاں کا اصل نام اللہ وسائی تھا جبکہ نور جہاں
ان کا فلمی نام تھا ۔انہوں نے گلوکاری کے ساتھ ساتھ اداکاری میں بھی اپنے جوہر دکھائے ۔انہوں نے ایک موسیقار گھرانے میں آنکھ کھولی اس لیے موسیقی انہیں وراثت میں ملی ملکہ ترنم نور جہاں نے اپنے فنی کیرئیر کے دوران اردو، ہندی، پنجابی اور سندھی سمیت مختلف زبانوں میں تقریباً دس ہزار گانے ریکارڈ کرائے جو ایک منفرد ریکارڈ ہے ۔نورجہاں کو اداکاری اور گلوکاری کے شعبے میں ان کی شاندار صلاحیتوں کے اعتراف میں صدارتی ایوارڈ دیا گیا۔انہوں نے 1965 کی پاک بھارت جنگ کے دوران قومی نغمے بھی گائے جو کہ ہماری قومی تاریخ کا ایک اہم حصہ ہیں۔ملکہ نور جہاں کی خوبصورت اور کانوں میں رس گھولنے والی آواز کی وجہ سے انہیں ملکہ ترنم کا خطاب ملا ۔میڈم نور جہاں 23دسمبر 2000 کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی تھیں ۔ا ن کی برسی کے موقع پر پرنٹ میڈیا میں خصوصی اشاعت ہو گی جبکہ الیکٹرانک میڈیا میں بھی ان کے حالات زندگی اور کیئرئیر پر رپورٹس نشر کی جائیں گی۔۔۔۔
شیخ رشید کو شادی کرلینی چاہئے ورنہ ۔۔۔۔ حریم شاہ نےاپنے خوابوں کے شہزادے کا پتہ بتا دیا؟
کراچی(این این آئی)معروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو بھائی قرار دے دیا۔پیرکو کراچی پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حریم شاہ نے وفاقی وزیر داخلہ سے متعلق کہا کہ شیخ رشید میرے بھائی ہیں۔ بہن ہونے کے ناتے میں انہیں یہ مشورہ دینا چاہوں گی کہ اب انہیں جلد شادی کر لینی چاہئے جوکہ ان کے لئے بہتر بھی ہے ورنہ کہیں یہ نہ ہو کہ ان کی مزید ویڈیوز ہی سامنے آجائیں۔انہوں نے اپنی شادی سے متعلق بھی لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک مجھے میرے خوابوں کا شہزادہ نہیں ملا۔ جیسے ہی مجھے ایسا کوئی لڑکا سمجھ آئے گا میں فوری طور پر اس سے شادی کرلوں گی لیکن فی الحال میرا کسی اور سے شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔حریم شاہ نے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ ریاست مدینہ کا دعوی کرنے والوں نے دعوے کے ساتھ وعدے تو بہت کیے مگر کوئی وعدہ وفا نہ ہو سکا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں