جب وزیراعظم عمران خان نے مجھے ڈانٹا تھا تو مجھے بہت غصہ آیا تھا، شاہ رخ خان کا انکشاف

ممبئی(این این آئی)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ جب وزیراعظم عمران خان نے ان کو ڈانٹا تھا تو انہیں کافی غصہ آیا تھا۔بالی ووڈ کے کنگ خان کی وائرل ہونے والے پرانے انٹریو میں ان سے پوچھا گیا کہ آپ کے توپوری دنیا میں مداح موجود ہیں لیکن کیا آپ پاکستان میں کسی بھی شخص کے مداح ہیں؟ جس پر شاہ

رخ خان نے کہا کہ وہ جس شخص کے مداح ہیں وہ پہلے کرکٹر تھے اور اب وہ سیاست دان بن گئے ہیں اور وہ کوئی اور نہیں بلکہ عمران خان ہیں۔اداکارنے کہا کہ ایک میچ کے دوران عمران خان کم اسکوربنا کرآؤٹ ہوئے۔ اسی میچ کے بعد میں نے ان سے آٹو گراف مانگا تو انہوں نے مجھے ڈانٹ دیا۔ شاید وہ پہلے سے ہی غصہ تھے۔شاہ رخ خان نے کہا کہ انہیں عمران خان کے ڈانٹنے پربہت غصہ آیا تھا، اور اس بات کا اظہارشاہ رخ خان نے عمران خان سے بھی کیا تھا جب بعد میں ان سے ایک ملاقات ہوئی تھی۔۔۔۔۔

اداکارہ صاحبہ کی عرصہ بعد طویل عرصے بعد شو بز میں واپسی، ٹی وی یا فلم، کہاں جلوہ گر ہوں گی؟ مداحوں میں خوشی کی لہر

خالق نگر(این این آئی)پاکستان شوبزانڈسٹری کی ناموراداکارہ صاحبہ نے ایک عرصہ بعد شوبزکی دنیا میں دوبارہ سے قدم رکھ دیا،اداکارہ صاحبہ ان دنوں سیریلز’’بولتے افسانے‘‘اور’’دلنشین اوروہ‘‘کی شوٹنگزمیں حصہ لے رہی ہیں جن کی شوٹنگزگزشتہ روزلاہورمیں کی گئی،ان دونوں سیریلزمیں صاحبہ مرکزیکرداراداکررہی ہیں،ان سیریلزمیں ریحان جعفری،طاہرٹھاکر،صوفیہ ملک ،دعا خان بھی اہم کرداروں میں

جلوہ گرہوں گے،ڈی اوپی نجف عباس،ہدایات کبیرمغل کی ہیں،ان دونوں سیریلزکونجی ٹی وی پر مکمل ہوتے ہی آن ایئرکردیا جائے گا،ایک ملاقات کے دوران اداکارطاہرٹھاکر نے بتایا کہ اداکارصاحبہ ایک عمدہ فلم سٹارہیں جنہوں نے ایک عرصے بعد شوبزکی دنیا میں واپسی کی ہے ،صاحبہ بہت اچھی سٹارہیں ،یہ دونوں سیریلیزصاحبہ کی پرستاروں کے لئے ایک گفٹ ثابت ہوں گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close