کراچی(این این آئی)سوچ بینڈ کا گانا بول ہو سے شہرت پانے والی پاکستان کی کم سن گلوکارہ ہادیہ ہاشمی نے لکس اسٹائل ایوارڈ میں سنگر آف دی ائیر کا خطاب اپنے نام کر لیا۔لاہور سے تعلق رکھنے والی ہادیہ نے فروری 2019 میں نیس کیفے بیسمنٹ کے سیزن 5 میں سوچ بینڈ کا بول ہو گا کرخوب پزیرائی حاصل کی
تھی۔نو سالہ ہادیہ نے کہاکہ ملکہ ترنم نور جہاں اور عابدہ پروین ان کی پسندیدہ گلوکارہ ہیں۔ہادیہ کا گایا ہوا گانا بول ہو سن کر معروف بھارتی گلوکار سونو نگم نے حال ہی میں ان سے رابطہ کیا تھا۔ سونو نگم نے اپنے ویڈیو پیغام پاکستان کی ننھی گلوکارہ کی تعریف کرتے ہوئے ان کے کلام کو ایک مثالی شاہکار قرار دیا تھا۔ کراچی کے اسٹریٹ کرائم پر بننے والی کرائم تھرلر فلم لال کبوتر نے لکس اسٹائل ایوارڈز 2020 میں چار ایوارڈز جیت لیے۔کمال خان کی ہدات کاری میں بننے والی فلم لال کبوتر کوسال 2019 کی بہترین فلم قرار دیا گیا۔بہترین فلم کا ایوارڈ جیتنے والی فلم لال کبوتر کے کمال خان نے بہترین ہدایت کار، احمد علی اکبر نے بہترین اداکار، اور راشد فاروقی نے بہترین اداکار کریٹکس کے ایوارڈز اپنے نام کیے۔لال کبوتر نے بہترین فلم کے مقابلے میں باجی، سپر اسٹار، پرے ہٹ لو اور ریڈی اسٹڈی نو کو مات دی۔۔۔۔۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی نوجوان اداکارہ بھی عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلاہو گئیں
کراچی(پی این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی نوجوان اداکارہ بھی عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلاہو گئیں،پاکستان شوبز انڈسٹری کی نوجوان اداکارہ مریم نفیس بھی عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئیں۔
اداکارہ مریم نفیس نے گزشتہ دنوں اپنی ساتھی اداکارہ رباب ہاشم کی مہندی کی تقریب میں بھی شرکت کی تھیاور اب انہوں نے سوشل میڈیا پر بتایا ہے کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔مریم نفیس نے اپنے انسٹاگرام کے ذریعے بتایا کہ ‘میرا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور میں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔اداکارہ مریم نفیس نے بتایا کہ انہیں کورونا کی سخت علامات ظاہر ہوئی ہیں اور وہ اس وقت اپنے گھر سے دور ہیں اور انہیں سب کی دعاؤں کی بے حد ضرورت ہے۔علاوہ ازیں انہوں نے اپنے چاہنے والوں سے درخواست کی کہ وہ ماسک کا استعمال کریں تاکہ وہ اپنی حفاظت کرنے کے ساتھ ساتھ دوسروں کی بھی حفاظت کر سکیں۔خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس سے اب تک شوبز انڈسٹری کی متعدد شخصیات متاثر ہو چکی ہیں جن میں اداکارہ سکینہ سموں، ماڈل علیزے گبول، اداکار عثمان مختار اور امیر گیلانی بھی شامل ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں