مہوش حیات نے پاکستان بھر کے چڑیا گھر بند کرنے کا مطالبہ کر دیا، ہم ابھی انسانی حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں، جانوروں کے حقوق بہت دور ہیں

کراچی (این این آئی)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ و تمغہ امتیاز مہوش حیات نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک بھر کے تمام چڑیا گھر بند کرکے تمام جانوروں کو آزاد کردیا جائے۔معاشرتی مسائل اور ظلم و زیادتی کے خلاف ہمیشہ اپنی آواز بلند کرنے والی اداکارہ مہوش حیات نے مائیکرو بلاگنگ

سائٹ ٹوئٹر پر جانوروں کے حق کے حوالے سے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔مہوش حیات نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں کہا کہ ’ہم ایک ایسے ملک میں جہاں ہم ابھی بھی انسانی حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں تو پھر وہاں جانوروں کے حقوق حاصل کرنا تو بہت دور کی بات ہے۔اداکارہ نے سوالیہ انداز میں کہا کہ ’کاون ہاتھی کی رہائی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ جب غیر ملکی مشہور شخصیات شامل ہوتے ہیں تو ہم اْسی وقت کارروائی کیوں کرتے ہیں؟ اْس سے پہلے کیوں نہیں کرتے ہیں ؟اْنہوں نے کہا کہ ’ہمارے لیے یہ واقعی بہت شرمناک بات ہے کہ غیر ملکی شخصیات ہمیں صحیح کام کا بتائیں۔مہوش حیات نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اب ملک بھر سے ان چڑیا گھروں کو بند کردینا چاہیے۔واضح رہے کہ گزشتہ 35 سے پاکستا ن کے دارالحکومت اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر میں تنہا رہنے والے کاون ہاتھی کو حال ہی میں کمبوڈیا پہنچایا گیا جہاں امریکی گلوکارہ شیئر سمیت بڑی تعداد میں افراد نے کاون کا استقبال کیا۔۔۔۔۔

عمران کی زندگی پر بننے والی پاکستانی فلم کپتان میں کون سی اداکارہ جمائما کا کردار ادا کریں گی ؟

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کی زندگی پر بننے والی پاکستانی فلم کپتان میں ماڈل و اداکارہ سعیدہ امتیاز ان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ کا کردار ادا کریں گی ۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کی زندگی پر مبنی فلم ’کپتان‘ میں اْن کی سابقہ اہلیہ جمائمہ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ سعیدہ امتیاز نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصویر شیئر کی ہے۔سعیدہ امتیاز نے جمائمہ کے کردار میں اپنی تصویر شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ کیپشن لکھا کہ سردی کا یہ عالم تھا کہ نیٹ کے لباس میں میری قلفی جم رہی تھی اور ہاتھوں پیروں نے ساتھ چھوڑ دیا تھا۔تصویر میں دیکھا گیاکہ اداکارہ و ماڈل سعیدہ امتیاز ہو بہو جمائمہ جیسی دکھ رہی ہیں،ان کی تصاویر کو دیکھنے کے بعد مداحوں کی جانب سے فلم ‘کپتان’ کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے۔فلم کپتان میں مرکزی کردار اداکار و ماڈل عبدالمنان اور ماڈل سعیدہ امتیاز، نویداکبر اور عثمان عالم نے ادا کیے ۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان اور جمائمہ نے 1995 میں شادی کی تھی جس کے بعد جمائمہ نے عمران خان کے ساتھ 1995 سے 2004 تک 9 سال لاہور میں گزارے۔جمائمہ اور عمران خان کے 2 بیٹے سلیمان اور قاسم ہیں جو اس وقت لندن میں زیر تعلیم ہیں اور اپنی والدہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کے ہمراہ رہتے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close