وینا ملک سے شادی کیوں اور کن حالات میں شادی کی؟ سابق شوہر اسد خٹک نے بھانڈا پھوڑ دیا

اسلام آباد (این این آئی)اداکارہ وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اداکارہ کو راہ راست پر لانے کے لیے ان سے شادی کی مگر ان کی کوششیں رائیگاں گئیں۔اسد خٹک کے شوہر نے ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنی دو مختصر ویڈیوز میں پہلی بار انکشاف کیا کہ انہوں نے کیوں وینا ملک سے شادی کی اور

کن حالات میں انہوں نے شادی کی۔اسد خٹک اور وینا ملک نے 25 دسمبر 2013 کو شادی کی تھی اور دونوں کے دو بچے بھی ہیں، تاہم تعلقات خراب ہونے پر دونوں میں محض 4 سال بعد 2017 کو طلاق ہوگئی تھی۔دونوں کے درمیان بچوں کی حوالگی سے متعلق سوشل میڈیا پر جنگ جاری ہے اور دونوں ایک دوسرے پر سنگین الزامات لگاتے آ رہے ہیں۔دونوں نے دعویٰ کیا کہ دونوں نے ایک دوسرے کو قانونی نوٹس بھی بھجوا رکھے ہیں تاہم تاحال دونوں نے ایک دوسرے کے قانونی نوٹسز ملنے کی تصدیق نہیں کی۔اسد خٹک اس وقت امریکا میں مقیم ہیں اور ان کے پاس دبئی کی شہریت بھی ہے، ان کا دعویٰ ہے کہ وینا ملک متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں موجود پاکستانی قونصل خانے کی مدد سے ان کے امریکی و یو اے ای شہریت رکھنے والے دونوں بچوں کو اغوا کرکے پاکستان لے گئی ہیں جبکہ وینا ملک کا دعویٰ ہے کہ دبئی و پاکستان کی عدالتوں نے بچوں کی پرورش ان کے ذمے کر رکھی ہے، جس کی وجہ سے وہ عدالتی احکامات کی روشنی میں بچوں کو اپنے ساتھ لے آئی ہیں۔اسی معاملے پر دونوں میں گزشتہ چند ہفتوں سے سوشل میڈیا پر جنگ جاری ہے اور دونوں ایک دوسرے خلاف کئی دعوے اور انکشافات کرتے دکھائی دیتے ہیں۔اسد خٹک نے بتایا کہ ملاقات کے 8 دن بعد ہی ان دونوں نے شادی کرلی اور انہوں نے وینا ملک سے صرف اس لیے

شادی کی، کیوں کہ وہ انہیں راہ راست پر لانا چاہتے تھے۔اسد خٹک نے دعویٰ کیا کہ وینا ملک نے بھی انہیں بتایا تھا کہ وہ اسلام کی خاطر اداکاری چھوڑنا چاہتی ہیں۔اسد خٹک نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اور دیگر علما نے وینا ملک کو راہ راست پر لانے کی خوب کوشش کی مگر ایسا نہ ہوسکا، کیوں کہ اداکارہ نے ان سے جھوٹ اور صرف جھوٹ ہی بولا۔انہوں نے وینا ملک پر دیگر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ وہ پاکستانی قونصل خانے کی مدد سے ان کے بچوں کو دبئی سے پاکستان اغوا کرکے گئیں۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ان کا ساتھ دیں کیوں کہ وینا ملک کے غلط اقدامات کی وجہ سے پاکستان کا نام بدنام ہو رہا ہے۔انہوں نے سابق اہلیہ کو ملک کی بدنامی کا باعث قرار دیتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ان کے لیے انصاف کی مہم بھی چلائیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close