کنگنا رناوت نے بھارت کے احتجاجی کسانوں کے معاملے میں بھی ٹانگ اڑا دی، 100 روپے لے کر احتجاج کرنے کا الزام

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ فلم کوئن کی اسٹار کنگنا رناوت سوشل میڈیا پر متعدد معاملات پر اپنی رائے دینے سے نہیں کتراتی اور مختلف معاملات میں بلاوجہ ٹانگ اڑانے کی وجہ سے انہیں اکثر مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑ جاتا ہے۔بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے ہندو انتہا نظریات سے متاثر اداکارہ کنگنا رناوت

اس بار اپنی متنازع ٹوئٹ کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں ہیں۔حال ہی میں اداکارہ کنگنا رناوت نے بھارت میں جاری کسانوں کے احتجاج میں شامل بھٹنڈا کی ایک بزرگ خاتون مہندر کور کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔کنگنا رناوت نے احتجاج میں شامل بزرگ خاتون کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ 100 روپے کے عوض احتجاج میں پہنچ گئیں۔بعدازاں بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنی یہ متنازع ٹوئٹ تو فوراً ڈیلیٹ کر دی لیکن بھارتی شوبز شخصیات سمیت عوام کی جانب سے ان پر تنقید کے تیر برسانے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔اداکارہ کنگنا رناوت کی اس ٹوئٹ پر اداکار دلجیت دوسانج بھی چپ نہ رہ سکے اور انہوں نے کنگنا کو کھری کھری سنا دیں جس کے بعد دونوں کے درمیان ایک نئی بحث چھڑ گئی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں