پاکستانی اداکارہ نے اپنے شوہر کو جنتی قرار دیدیا، دلچسپ انٹرویو؟

ِکراچی (این این آئی)شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک نے گزشتہ تین سال سے اْنہیں برداشت کرنے کے لیے اپنے شوہر کو جنّتی قرار دے دیا۔صحیفہ جبار خٹک نے اپنی شادی کی تیسری سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی شادی کے دن کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی جس میں

اداکارہ عروسی لباس میں ملبوس ہیں جبکہ اْن کے شوہر نے پینٹ کوٹ زیب تن کیا ہوا ہے۔انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے صحیفہ جبار نے کہا کہ اْس انسان کو شادی کی تیسری سالگرہ مبارک ہو جو میرا سب کچھ ہے۔صحیفہ جبار نے اپنے شوہر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’ویسے آپ میں بہت ہمت ہے جو مجھے تین سال سے برداشت کررہے ہو۔اداکارہ نے کہا کہ میں ابھی بھی تعجب میں ہوں کہ آپ کیسے مجھے سنبھالتے لیتے اور کیسے میرے ساتھ گْزارا کر رہے ہو، واقعی میں آپ ایک جنّتی انسان ہو۔دوسری جانب سے اداکارہ کے شوہر نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی شادی کی وہی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’باس لیڈی کو شادی کی تیسری سالگرہ مبارک ہو۔اْنہوں نے مزید کہا کہ ’بْری نظر والوں کا منہ کالا۔خیال رہے کہ ماڈل صحیفہ جبار 2017 میں اپنے قریبی دوست خواجہ خضر حسین سے لاہور میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔جوڑے کی شادی میں ماڈل صدف کنول، رباب علی، ایمن سلیمان، رحمت اجمل، انعم ملک، ایمن اور منال سمیت دیگر فنکاروں نے شرکت کی تھی۔دوسری جانب صحیفہ جبار خٹک نیکچھ دن پہلے ہی شادی کے تین سال بعد اپنی شادی کا شْوٹ کروایا تھا، اس موقع پراداکارہ نے بتایا کہ کچھ وجوہات کی بنا پر شادی کی موقع پر فوٹوشوٹ نہیں کروایا گیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close