پاک و ترک فلم پروڈکشن کمپنیوں کے درمیان مشترکہ کام کرنے کا معاہدہ، پاکستان کے انصاری فلمز، ترکی کے تکدن فلمز پروڈکشن ہاؤسز کے درمیان مشترکہ منصوبے پر متفق

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور ترکی کے دو ڈراما و فلم ساز پروڈکشن کمپنیوں کے درمیان مشترکہ طور پر کام کرنے کا معاہدہ طے پاگیا۔اداکار عدنان صدیقی نے پروڈیوسر کاشف انصاری کی ایک ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی، جس میں وہ ترکی کے شہر استبول میں وہاں کی پروڈکشن کمپنی تکدن فلمز کے چیف ایگزیکٹو افسر

(سی ای او) کمال تکدن کے ساتھ میڈیا سے بات کرتے دکھائی دئیے۔مختصر دوانیے کی ویڈیو میں کاشف انصاری نے بتایا کہ پاکستان کے انصاری فلمز اور ترکی کے تکدن فلمز پروڈکشن ہاؤسز کے درمیان مشترکہ منصوبے پر کام کرنے کا معاہدہ طے پا گیا۔مختصر ویڈیو میں کاشف انصاری کے علاوہ ترک پروڈکشن کمپنی کے سی ای او کمال تکدن نے بھی ترک زبان میں بتایا کہ دونوں ممالک کے پروڈکشن ہاؤسز کے درمیان مشترکہ منصوبوں پر کام کرنے کا معاہدہ طے پاگیا۔مختصر ویڈیو میں انصاری فلمز کے کاشف انصاری نے بتایا کہ مذکورہ معاہدے اور منصوبے میں اور بھی شخصیات شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اداکار عدنان صدیقی اور ہمایوں سعید بھی مذکورہ مشترکہ منصوبے کا حصہ ہیں، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ دونوں اداکار کس طرح منصوبے کا حصہ ہیں اور ان کا کردار کیا ہوگا؟تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر دونوں پروڈکشن ہاؤسز مشترکہ طور پر ایسی فلم یا ڈراما بنائیں گے جن میں دونوں ممالک کے اداکاروں کو کاسٹ کیا جائے گا۔کہا جا رہا ہے کہ مذکورہ منصوبے کے تحت اب دونوں پروڈکشن ہاؤسز ایک دوسرے کی تیار کردہ فلمیں اور ڈرامے اپنے اپنے ممالک میں پیش کریں گے تاہم اس حوالے سے کچھ بھی تصدیق طور پر نہیں کہا جاسکتا۔خیال کیا جا رہا ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں مذکورہ معاہدے کی مزید تفصیلات سامنے آجائیں گی۔خیال رہے کہ پاکستانی پروڈکشن ہاؤس نے ترکی کے جس پروڈکشن ہاؤس کے ساتھ مشترکہ منصوبوں پر کام کرنے کا معاہدہ کیا ہے، اس پروڈکشن کمپنی نے معروف ترک ڈرامے ارطغرل غازی کو بھی بنایا ہے۔ارطغرل غازی کو رواں برس 25 اپریل سے پاکستان ٹیلی وڑن (پی ٹی وی) پر اردو میں ڈب کرکے نشر کیا جا رہا ہے اور مذکورہ ڈرامے نے پاکستان میں نئے ریکارڈز بھی بنائے۔ارطغرل غازی کی شہرت کے بعد ہی پاکستانی و ترکی کے پروڈکشن ہاؤسز کے درمیان مشترکہ منصوبوں پر کام کرنے کا معاہدہ ہوا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close