بچے ماں کے حوالے کر دیئے گئے، گلوکارہ صنم ماروی کو بچے 4 دن اپنے پاس رکھنے کی اجازت دیدی گئی

لاہور (این این آئی)لاہور کی گارڈین کورٹ نے معروف گلوکارہ صنم ماروی کے بچوں کی حوالگی کا فیصلہ سنا دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گارڈین جج یعقوب نے گلوکارہ صنم ماروی کی درخواست پر فیصلہ سنایا، عدالت نے ہفتے میں چار دن بچے ماں کے ساتھ رہنے کا حکم دے دیا ہے۔عدالتی فیصلے کے مطابق تین دن

بچوں کو باپ حامد کے ساتھ رہنے کا شیڈول جاری کیا جائے گا جبکہ صنم ماروی کے بیرون ملک ہونے پر بھی بچے سابق شوہر حامد کے پاس ہی رہیں گے۔صنم ماروی نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ بچوں کے بغیر نہیں رہ سکتی، بچے زبردستی سابق شوہر نے اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں۔صنم ماروی کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت بچوں کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close