اللہ کی رضا کے لیے شادی، بگ باس کی اداکارہ ثناء خان کا نام تبدیل، نیا نام کیا ہے؟ حیرت انگیز خبر

گجرات (پی این آئی)اللہ کی رضا کے لیے شادی، بگ باس کی اداکارہ ثناء خان کا نام تبدیل، نیا نام کیا ہے؟ حیرت انگیز خبر، گزشتہ ماہ اسلام کی خاطر بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثناء خان نے شادی کے بعد انسٹاگرام پر اپنا تبدیل کردیا ہے۔بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے مفتی

انس نامی شخص سے شادی کرنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثناء خان نے سوشل میڈیا سائٹ پر جہاں اپنی شادی کی تصویر پوسٹ کی ہے تو وہیں اُنہوں نے اپنا تبدیل کرکے ’سیدہ ثناء خان ‘ کردیا ہے۔دو روز قبل رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی ثناء خان نے انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی بارات کے دن کی کچھ تصویریں بھی شیئر کی ہیں جن میں اُنہوں نے سُرخ رنگ کا خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ اس کے ساتھ ہی حسین جیولری بھی پہنی ہوئی ہے جس سے وہ مزید دلکش لگ رہی ہیں۔ثناء خان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز گزشتہ روز سے انٹرنیٹ پر سنسنی خیز ہیں جبکہ دُنیا بھر میں موجود اُن کے چاہنے والے اُنہیں شادی کی مبارکباد دیتے دکھائی دے رہے ہیں اور ہر ایک شخص ثناء خان کی زندگی کے نئے سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کررہا ہے۔یاد رہے کہ بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ثناء خان نے دو روز قبل ہی بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے مفتی انس نامی شخص سے شادی کی ہے۔اس موقع پر ثناء خان نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر مفتی انس کے ہمراہ شادی کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ’ہم اللّٰہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اور اللّہ کی رضا کے لیے ہی ہم نے ایک دوسرے سے شادی کی ہے۔‘ثناء خان کا کہنا تھا کہ ’میری دُعا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ ہمیں اس دنیا میں بھی متحد رکھے اور اگلے جہاں میں بھی ساتھ ہی رکھے۔‘آخر میں اُنہوں نے قرآن پاک کی آیت کا ترجمہ بھی لکھا تھا:اور تُم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟واضح رہے کہ بگ باس سیزن 6 سے شہرت پانے والی بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ثناء خان نے گزشتہ ماہ اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب وہ اپنی زندگی انسانیت کی خدمت میں اور اللّٰہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق گُزاریں گی۔ثناء خان نے ماڈلنگ، ڈانس اور اداکاری سے بالی وڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، اُنہوں نے سال 2012ء کے بگ باس سیزن 6 میں بھی حصہ لیا تھا جہاں سے اُنہیں شہرت ملی تھی۔ثناء خان کی مشہور بالی وڈ فلموں میں جے ہو، وجہ تم ہو، ممبےٹو گوا، ہلّا بول اور ٹوائلٹ شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close