مجھے ایک اچھا شوہر ، ایک پیارا بیٹا اور بہت سارے اچھے دوست دینے پر اللہ تعالی کا بے حد شکر ہے، بڑی اداکارہ کا شادی کی سالگرہ پرشوہر کیلئے پیغام

لاہور (آئی این پی ) پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریما خان نے اپنی شادی کی 9 ویں سالگرہ کے موقع پر شوہر کے لیے محبت بھرا پیغام شیئر کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ماضی کی معروف اداکاہ ریما خان نے اپنی شادی کی نویں سالگرہ کے موقع پر فوٹو اینڈویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے شوہر ڈاکٹر شہاب

طارق کے ہمراہ کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔ اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی پہلی تصویر میں وہ محبت بھری نگاہوں سے اپنے شوہر کی طرف دیکھ رہی ہیں جبکہ اگلی تصویر سالگرہ کے کیک کی ہے جس پر لکھا ہے کہ شادی کی نویں سالگرہ مبارک ہو۔ریما خان نے تصاویر کے عنوان میں لکھا کہ میں آج شادی کی سالگرہ کے خوشگوار موقع پر بہت خوش ہوں، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے کل کی ہی بات ہو ۔ انہوں نے مزید لکھا کہ مجھے ایک اچھا شوہر ، ایک پیارا بیٹا اور بہت سارے اچھے دوست دینے پر اللہ تعالی کا بے حد شکر ہے۔ واضح رہے کہ ریما 2011 میں امریکامیں مقیم ڈاکٹر طارق شہاب سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں اورفلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کر لی، وہ ایک بیٹے کی ماں بھی ہیں۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close