ٹک ٹاکر بھیک مانگتے ہوئے گرفتار، غیرملکی کرنسی برآمد

سیالکوٹ(پی این آئی) ٹک ٹاکر بھیک مانگتے ہوئے گرفتار، غیرملکی کرنسی برآمد،سیالکوٹ میں ایک ٹک ٹاکر بھکاری کا روپ دھار کر مانگتا رہا تاہم پولیس نے شک ہونے پر اسے پکڑ لیا۔پولیس کے مطابق سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ کے علاقے جامکے چیمہ سے یاسر نامی نوجوان کو گرفتار کیا گیا جہاں وہ بھیس بدل کر

لوگوں سے بھیک مانگ رہا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم سے ابتدائی تفتیش کے بعد معلوم ہوا کہ ملزم ٹک ٹاکر بھی ہے جبکہ ملزم کے قبضے سے غیر ملکی کرنسی بھی برآمد کی گئی ہے۔خیال رہے کہ لپ سنکنگ ایپ ٹک ٹاک پر نوجوان اپنے فالوورز بڑھانے کیلئے کچھ بھی کر گزرتے ہیں جبکہ گزشتہ دنوں پاکستان میں ہی ٹک ٹاک پر مشہور خاتون نے شوہر کے انتقال کی جھوٹی خبر شیئر کی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close